خانیوال: سپر فلڈ 2025 رضاکاروں کی خدمات کے اعتراف میں تقریبِ پذیرائی کا انعقاد

خانیوال میں Super Flood 2025 – Volunteers Appreciation Ceremony کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیلاب کے دوران خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اور خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
تقریب میں انجینئر ثناء اللہ خان (ڈائریکٹر آپریشنز، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان) نے خصوصی شرکت کی اور مختلف فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی۔ انہوں نے سیلاب کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کردار اور رضاکاروں کی بے لوث کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں کرنل خالد، ملک بشیر احمد اعوان (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ)، چوہدری ظفر گجر (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ)، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو (پرنسپل منہاج گرلز کالج خانیوال)، راجہ رشید احمد (پرنسپل منہاج ماڈل سکول خانیوال)، پروفیسر عامر شاہ، عارف شہزاد (ڈویژنل ناظم)، راجہ مظہر اقبال قادری (سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ضلع خانیوال) اور ڈاکٹر تجمل رسول بندیشہ (صدر) شامل تھے۔
تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں رضاکاروں میں اسناد تقسیم کی گئیں اور سیلاب کے دوران ان کی انسان دوست خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔






















تبصرہ