تحریک منہاج القرآن ضلع نمبر 1 لاہور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن اور مراکزِ علم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
نائب ناظمِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی خصوصی شرکت، تنظیمی امور اور مراکزِ علم کے قیام پر زور

تحریک منہاج القرآن ضلع نمبر 1 لاہور کے زیرِ اہتمام ورکرز کنونشن اور مراکزِ علم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری اور سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ علامہ محمد انعام مصطفوی نے خصوصی شرکت کی۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نے اہم تنظیمی امور پر روشنی ڈالی اور کارکنان کو مراکزِ علم کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں مراکزِ علم کے قیام پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ اور نگران مراکزِ علم لاہور علامہ محمد انعام مصطفوی نے مراکزِ علم کی اہمیت، ان کے قیام کے عملی مراحل اور منہاج 365 ایپ کے استعمال پر خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے عام فہم انداز میں ورکرز کو مراکزِ علم کھولنے کے تمام مراحل سے آگاہ کیا۔
کنونشن سے صدر لاہور محمد اقبال حسین باجوہ اور ناظم لاہور ملک ناظم علی رحمت نے بھی گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی استحکام اور مراکزِ علم کے قیام پر خصوصی زور دیا۔
اس موقع پر بادامی باغ میں مرکزِ علم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صدر تحریکِ منہاج القرآن لاہو محمد اقبال حسین باجوہ، ناظم ملک ناظم علی رحمت اور دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔






















تبصرہ