منہاج یوتھ لیگ کا قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراج تحسین

نوجوان کھلاڑیوں کی کامیابی قابل فخر ہے، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ
کھلاڑیوں کی کامیابی کرکٹ کے روشن مستقبل کی علامت ہے، رانا وحید شہزاد

minhaj youth league tributes pakistan u19 asia cup victory

لاہور(22دسمبر 2025ء)منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ میں تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوری ٹیم، کوچنگ سٹاف اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

رانا وحید شہزاد نے کہا کہ قومی انڈر 19 کے نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کر کے نہ صرف ایشیا کپ جیتا بلکہ پوری قوم کے دل بھی جیت لیے، انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی یہ تاریخی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، انڈر 19کرکٹ ٹیم کی کامیابی مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں بھارت کو شکست دے کر کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی ۔رانا وحید شہزاد نے مزید کہا کہ یہ فتح صرف ایک کھیل کی کامیابی نہیں بلکہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے، لگن اور حب الوطنی کا مظہر ہے اگر محنت اور نظم و ضبط کے ساتھ کام کیا جائے تو بڑے سے بڑے چیلنج بھی آسان بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر بے حد فخر ہے، اور یہ کامیابی دیگر نوجوانوں کے لیے بھی حوصلہ افزا پیغام ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top