پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا نوید بٹ کے والد ناظر بٹ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

لاہور (14 جنوری 2026) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایڈیشنل ڈائریکٹر منہاج ڈویلپمنٹ کونسل اور سابق صدر منہاج القرآن لاہور پی پی 150/174 نوید بٹ اور نجیب بٹ کے والد ناظر بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ناظر بٹ کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ ناظر بٹ مرحوم کی وفات اہلِ خانہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔چیئرمین سپریم کونسل نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

دریں اثنا صدر تحریک منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ،ناظم علی رحمت، الطاف حسین رندھاوا ور دیگر رہنمائوں نے بھی مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش،مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top