تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی وسطی کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی پہلی نشست کا انعقاد

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ihsan Qadri Rwp

راولپنڈی: علامہ احسان قادری نے تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی وسطی کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی یکم رمضان المبارک بروز جمعرات بعد نمازِ فجر رائل پیلس بینکوئٹ ہال، کمیٹی چوک راولپنڈی میں منعقدہ نشست سے ’’اخلاقِ نبوی ﷺ اور عصرِ حاضر کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربِ کائنات نے قرآنِ مجید میں حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق کو عظیم قرار دیا اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو انسانیت کے لیے کامل نمونہ بنایا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لغت اور احادیث کی روشنی میں ’’اخلاق‘‘ صفاتِ حسنہ کے مجموعے کو کہا جاتا ہے، اور حضور ﷺ اخلاق کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز تھے۔

انہوں نے موجودہ معاشرتی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں جھوٹ، فریب اور فحش گوئی عام ہو چکی ہے، جس میں نوجوان نسل سمیت ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ نبوت سے قبل بھی صادق و امین کے لقب سے پہچانے جاتے تھے اور آپ ﷺ نے تعلیم دی کہ اگر اچھی بات کہہ سکتے ہو تو کہو، ورنہ خاموشی اختیار کرو۔

اختتام پر اس امر پر زور دیا کہ ہمیں حضور ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ آپ ﷺ نے اپنے بدترین دشمنوں کو بھی معاف فرمایا، جبکہ آج ہم معمولی باتوں پر اپنے قریبی رشتہ داروں سے برسوں ناراض رہتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس درسِ قرآن سے یہ عہد کریں کہ اپنے دلوں کو نرم کریں گے، معاف کرنا سیکھیں گے اور اپنی زبان کو پاک و صاف رکھیں گے۔

قبل ازیں پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اس موقع پر درسِ قرآن کی نشست میں مہمانانِ خصوصی فواد حسن (چیئرمین مرکزی سیرت کمیٹی راولپنڈی) اور انار خان گوندل ( صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ڈویژن A) سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام ملک و ملت کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ihsan Qadri Rwp

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ihsan Qadri Rwp

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ihsan Qadri Rwp

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ihsan Qadri Rwp

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ihsan Qadri Rwp

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ihsan Qadri Rwp

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ihsan Qadri Rwp

Ramadan Irfan ul Quran Lecture by Allama Ihsan Qadri Rwp

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top