تحریکِ منہاج القرآن تحصیل پنڈ دادن خان شرقی کے زیرِاہتمام پانچ روزہ درسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد

تحصیل پنڈ دادن خان شرقی ضلع جہلم غربی کے علاقے دھریالہ جالپ میں ہاشمی مارکی میں پانچ روزہ درسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نشست سے ڈاکٹر ارشد محمود مصطفوی نے ’’علمِ دین انسان کی حقیقی ضرورت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ علمِ دین انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی درست رہنمائی کرتا ہے اور یہی علم اسے دنیا و آخرت کی کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو سمجھ کر اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جب تک معاشرہ دینی تعلیمات سے وابستہ نہیں ہوگا، اس وقت تک حقیقی اصلاح ممکن نہیں۔























تبصرہ