تحریکِ منہاج القرآن تحصیل سمبڑیال کے زیرِ اہتمام درسِ عرفان القرآن کی پہلی نشست کا انعقاد

سمبڑیال: علامہ صابر کمال وٹو نے سیالکوٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں درسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے قرآنِ مجید کی تعلیمات کی اہمیت اور عصرِ حاضر میں ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے فکری اور اخلاقی چیلنجز کا واحد حل قرآن و سنت کی تعلیمات میں مضمر ہے۔ اگر نوجوان نسل کو قرآن سے جوڑ دیا جائے تو معاشرہ مثبت تبدیلی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درسِ عرفان القرآن کا مقصد عوام الناس بالخصوص نوجوانوں کو قرآنِ حکیم کے پیغام سے روشناس کرانا اور ان کی فکری و اخلاقی تربیت کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ جدید علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
علمی و فکری نشست میں ادارہ ہذا کے اساتذہ، طلبہ و طالبات، جملہ انتظامیہ اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔























تبصرہ