تحریک منہاج القرآن چوآسیدن کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Mian-Ansar-Mehmood-Qadri

چوآسیدن: علامہ میاں عنصر محمود قادری نے جامع مسجد نورانی میں پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی منعقدہ نشست سے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل اور جامع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی کامیابی کا معیار محض دنیاوی ترقی اور آسائشیں نہیں بلکہ اطاعتِ الٰہی، اتباعِ سنت اور اخلاقِ حسنہ کو اپنانا ہے۔

انہوں نے اپنے شستہ اور مؤثر اندازِ بیان میں واضح کیا کہ اگر انسان اپنی زندگی کو تعلیماتِ قرآن کے مطابق ڈھال لے تو نہ صرف دنیا سنور سکتی ہے بلکہ آخرت میں بھی سرخروئی نصیب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے آیاتِ قرآنی اور احادیثِ مبارکہ کے حوالوں سے عملی رہنمائی فراہم کرتے ہوئے حاضرین کو اپنی اصلاح اور دینی وابستگی مضبوط کرنے کی تلقین کی۔

علمی و فکری نشست میں چوآسیدن اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Mian-Ansar-Mehmood-Qadri

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Mian-Ansar-Mehmood-Qadri

Ramadan Irfan ul Quran Lecture By Allama Mian-Ansar-Mehmood-Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top