خانوادۂ شیخ الاسلام اُمت کی رہنمائی کے لیے علمی و تحقیقی میدان گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے: ڈاکٹر محمد فاروق رانا

مورخہ: 16 مارچ 2026ء

Book Introduction Ramadan 27th Night MQI Secretariat Lahore 2026

لاہور: ڈائریکٹر فریدِ ملّت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) ڈاکٹر محمد فاروق رانا نے 27ویں شبِ رمضان المبارک میں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ سالانہ عالمی روحانی اجتماع کے موقع پر نئی طبع شدہ کتب کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی علمی و فکری روایت آج بھی اسی شان کے ساتھ جاری ہے جس کی بنیاد حضور فریدِ ملّت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ نے رکھی تھی۔ یہ تحریک تجدید و اِحیاءِ دین کے مشن کو نسل در نسل آگے بڑھا رہی ہے اور آج چوتھی نسل میں بھی یہ سفر پوری قوت اور وقار کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے حضور فریدِ ملّت رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف کردہ کتاب کے متعلق بتایا کہ The Travels of Farid-e-Millat کا انگریزی ترجمہ شائع ہو چکا ہے جو دراصل ان کے اردو سفرنامے کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں ان مقامات کی نشان دہی بھی کی گئی ہے جہاں انہوں نے سفر کیے جبکہ جدید انداز میں QR کوڈز کے ذریعے قارئین کو ان مقامات کی معلومات تک رسائی بھی فراہم کی گئی ہے۔ یہ ترجمہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے Translation and Interpretation Centre نے فرید ملتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے شائع کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق رانا نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف ’’الروض الباسم من خلق النبی الخاتم ﷺ‘‘ چار جلدوں پر مشتمل ہے۔ یہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق کریمانہ کا انسائیکلوپیڈیا ہے۔ رواں ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں حضور شیخ الاسلام اسی کتاب سے دروس ارشاد فرما رہے ہیں۔ اسی طرح ان کی ایک اور اہم کتاب ’’والدین اور زوجین: گھریلو رشتوں میں توازن‘‘ ہے جس میں والدین کے حقوق، میاں بیوی کے باہمی تعلقات اور گھریلو زندگی میں توازن کے اُصول قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں۔ اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں احادیثِ مبارکہ کے ساتھ ان کے عملی فوائد اور نکات بھی بیان کیے گئے ہیں تاکہ قارئین انہیں اپنی زندگی میں آسانی سے نافذ کر سکیں۔ کتاب کے آخری باب میں ’’حقوقِ والدین اور ازدواجی زندگی میں شرعی توازن‘‘ کے موضوع پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی علمی روایت تیسری اور چوتھی نسل میں بھی بھرپور انداز میں آگے بڑھی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق تصنیف ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کا بھی ذکر کیا جس میں ریاستِ مدینہ اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے اصولوں کو جدید ریاستی تناظر میں بیان کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ایک اور اہم تصنیف ’’نظامِ یوسف‘‘ بھی شائع ہوچکی ہے جو تقریباً 700 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں حضرت یوسف علیہ السلام کے پیش کردہ معاشی و انتظامی نظام اور اس کی جدید دور میں تطبیق کو بیان کیا گیا ہے جس سے قیادت، مینجمنٹ اور معاشی نظم و نسق کے شعبوں سے وابستہ افراد رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بھی کئی اہم کتب شائع ہوئی ہیں جن میں ’’بین المذاہب رواداری: تاریخ، تصورات اور مکالماتی امکانات‘‘ شامل ہے جو 600 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب یونیسکو چیئر برائے پیس ایجوکیشن اینڈ انٹر کلچرل ڈائیلاگ کے تحت شائع ہونے والی پہلی تصنیف ہے، جس میں مختلف مذاہب میں بین المذاہب رواداری کے تصورات کو بیان کیا گیا ہے اور اسلام کے بارے میں پھیلائے جانے والے غلط تصورات کا علمی جواب بھی دیا گیا ہے۔ اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتابFaith for a Fragile Planet میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مذاہب کی تعلیمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جبکہ اُنہوں نے Labour Rights: Historic, Legal and Islamic Perspectives میں مزدوروں کے حقوق کو اسلامی اور قانونی تناظر میں بیان کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ایک اور کتاب PATHS OF THE LOVERS: Tales of Love, Devotion and Mindfulness بھی شائع ہو کر منظرِ عام پر آئی ہے جس میں سلف صالحین اور اَولیاء کاملین کے اَحوال کا اِیمان اَفروز اور رُوح پرور تذکرہ ہے، جنہیں پڑھ کر اِنسان میں اِصلاح کا داعیہ بیدار ہو۔

ڈاکٹر فاروق رانا نے کہا کہ شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کی بھی تیسری کتاب Past and Present: How Muslims Enriched Our Society حال ہی میں شائع ہوئی ہے جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ سائنسی، تکنیکی اور صنعتی ترقی کی بنیاد رکھنے میں مسلمانوں کا کردار بنیادی اور نمایاں رہا ہے۔ اگر اُمت مسلمہ نے دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا ہے تو اُسے علم سے اپنا ٹوٹا ہوا تعلق بحال کرنا ہوگا۔ یہ کتاب شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کے قائم کردہ علمی و فکری اور تحقیقی ادارے بیت الحکمۃ (House of Widsom) کی جانب سے طبع کی گئی ہے۔

اُنہوں نے یہ واضح کیا کہ یہ 9 کتابیں دراصل ایک ہی چراغ کی 9 کِرنیں ہیں۔ وہ چراغ جو حضور فریدِ ملّتؒ کے علم و عرفان سے روشن ہوا، حضور شیخ الاسلام کی فکر و نظر سے پروان چڑھا، اور اب ان کے فرزندانِ گرامی اور رُفقاءِ علم کے ہاتھوں عالمِ انسانیت کے ہر گوشے کو منور کر رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top