چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آغوش سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ خصوصی ملاقات

چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آغوش سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں ٹیم کی جانب سے گزشتہ ایک سال کی مجموعی کارکردگی، ڈیجیٹل سرگرمیوں، سوشل میڈیا مہمات اور ادارہ جاتی تشہیری خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ٹیم کی محنت، خلوص اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا اور کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے آغوش کمپلیکس کے پیغام اور خدمات کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے میں سوشل میڈیا ٹیم نے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام اراکین کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف بھی پیش کیے گئے۔
ملاقات کے دوران ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، کیپٹن محمد رمضان اور وائس پرنسپل تحفظ القرآن قاری سید خالد حمید کاظمی بھی موجود تھے، جبکہ ادارہ جاتی امور، مستقبل کے اہداف اور میڈیا حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔





























تبصرہ