پیر مختار احمد بدر مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا، تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں اور کارکنان کی بھرپور شرکت

مورخہ: 23 مئی 2026ء

MQI Leaders Attend Funeral Prayer of Pir Mukhtar Ahmad Badr

سجادہ نشین آستانہ عالیہ درگاہ پیر کریم چورنڈ شریف، سابق صدر تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین پیر مختار احمد بدر مرحوم کے نمازِ جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی اور ضلعی وتحصیلی عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی دینی، تنظیمی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

نمازِ جنازہ کی امامت صدر تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات سید ہارون شاہ بخاری نے فرمائی، جبکہ اختتام پر راجہ زاہد محمود قادری نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، بخشش و مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

اس موقع پر نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیر مختار احمد بدر مرحوم نے تحریک منہاج القرآن کے فروغ اور مصطفوی مشن کی خدمت کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔ وہ نہ صرف ایک فعال تنظیمی شخصیت تھے بلکہ محکمہ تعلیم میں بھی اپنی شاندار خدمات، حسنِ اخلاق اور پیشہ ورانہ دیانتداری کے باعث ممتاز مقام رکھتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی پوری زندگی دین، خدمتِ خلق، محبت و اخلاص اور مشن سے وفاداری کی روشن مثال تھی، اور تحریک منہاج القرآن کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ نمازِ جنازہ میں قاری ریاست علی چدھڑ، وسیم ہمایوں، زاہد سلیم صدیقی، حاجی محمد اکرم، سید محمود الحسن جعفری، اصغر علی جنجوعہ، حاجی محمد بوٹا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

MQI Leaders Attend Funeral Prayer of Pir Mukhtar Ahmad Badr

MQI Leaders Attend Funeral Prayer of Pir Mukhtar Ahmad Badr

MQI Leaders Attend Funeral Prayer of Pir Mukhtar Ahmad Badr

MQI Leaders Attend Funeral Prayer of Pir Mukhtar Ahmad Badr

MQI Leaders Attend Funeral Prayer of Pir Mukhtar Ahmad Badr

MQI Leaders Attend Funeral Prayer of Pir Mukhtar Ahmad Badr

MQI Leaders Attend Funeral Prayer of Pir Mukhtar Ahmad Badr

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top