رفاقت مقصد، فکر، اخلاص اور وفاداری سے جڑنے کا نام ہے: مظہر محمود علوی
تحریک منہاج القرآن سندھ کے زیرِاہتمام تربیتی ورکشاپس میں پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب "رفیق اور رفاقت" ڈویژنل، ضلعی اور تحصیلی ذمہ داران میں تقسیم

کراچی: مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ، مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ رفاقت محض ایک تنظیمی وابستگی کا نام نہیں بلکہ مقصد، فکر، اخلاص اور وفاداری کے ساتھ جڑنے کا نام ہے۔ ایک حقیقی رفیق وہی ہوتا ہے جو نظریے کی گہرائی کو سمجھتے ہوئے دعوتی و تنظیمی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائے اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کرتا رہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تصنیف "رفیق اور رفاقت" کی تقسیم کے موقع پر کیا۔
مظہر محمود علوی نے کہا کہ یہ کتاب ایک رفیق کی فکری، نظریاتی اور عملی تربیت کا جامع ذریعہ ہے، جو اسے دعوتی جدوجہد میں مؤثر کردار ادا کرنے، اخلاقی استحکام حاصل کرنے اور تنظیمی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں سرانجام دینے کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورِ فتن میں حق پر استقامت، صالحین کی صحبت، نظمِ جماعت سے مضبوط وابستگی اور قائد سے مستحکم ربط ہی اجتماعی کامیابی اور دینی خدمت کی حقیقی بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ماہِ اپریل اور مئی 2026ء کے دوران تحریک منہاج القرآن سندھ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی مختلف تنظیمی و تربیتی ورکشاپس میں پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب "رفیق اور رفاقت" ڈویژنل، ضلعی اور تحصیلی سطح کے ذمہ داران میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر ذمہ داران نے کتاب کو تنظیمی وابستگی، فکری پختگی اور دعوتی شعور کے فروغ کے لیے مؤثر رہنما قرار دیتے ہوئے اس کے مطالعے اور عملی اطلاق کی ضرورت پر زور دیا۔






















تبصرہ