پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا الاعظمیہ کمپلیکس فیز ون کا دورہ

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ الاعظمیہ کمپلیکس فیز ون کا دورہ کیا، جہاں پہچنے پر نائب ناظم اعلیٰ پلاننگ اینڈ ایگزیکیوشن منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) عمر حیات نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا اور کمپلیکس کے مختلف تعمیراتی مراحل، سہولیات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انجینئرنگ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کی کامیابی اجتماعی محنت، پیشہ ورانہ مہارت، مؤثر منصوبہ بندی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
نائب ناظم اعلیٰ نے تعمیراتی منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الاعظمیہ کمپلیکس کی تعمیر کے لیے ماہر انجینئرز، آرکیٹیکٹس اور کنسلٹنٹس پر مشتمل ٹیم مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تقاضوں اور جدید تعلیمی معیارات کے مطابق تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود قادری، میاں زاہد اسلام، انجینئر حاجی محمد سلیم، سائٹ انجینئر زین علی، قاضی فیض الاسلام اور دیگر بھی موجود تھے۔


























تبصرہ