تحریک منہاج القرآن کے 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا اختتام، 600 سے زائد مرد و خواتین میں اسناد تقسیم

مورخہ: 18 جون 2026ء

قرآن صرف پڑھنے نہیں، سمجھنے اور عمل کرنے کی کتاب ہے: ڈاکٹر محمد رفیق نجم

Diploma in Quran Studies Closing Ceremony Faisalabad 2026

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن اور نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ (EPD) کے زیر اہتمام 10 روزہ ’’ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز‘‘ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں 600 سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام میں شرکاء کو قرآن فہمی، ترجمۂ قرآن، عربی زبان اور علوم القرآن کے مختلف موضوعات پر عملی و فکری تربیت فراہم کی گئی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم تھے جبکہ طلبہ، اساتذہ، مذہبی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ کورس کا مقصد نوجوان نسل کو علوم القرآن سے روشناس کروانا اور انہیں قرآن حکیم کو اپنی زندگی کا عملی حصہ بنانے کی ترغیب دینا تھا۔

ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن نوجوان نسل کو قرآن کریم سے جوڑنے کے عظیم مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید صرف تلاوت کے لیے نہیں بلکہ اسے سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ سعید رضا بغدادی نے کورس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ 10 روزہ پروگرام میں شرکاء کو تلاوتِ قرآن، ترجمہ، بنیادی تفاسیر اور عملی زندگی میں قرآنی اصولوں کے اطلاق کی تعلیم دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت و رہنمائی میں EPD کی ٹیم ملک بھر میں ’’ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز‘‘ کے پروگرام منعقد کر رہی ہے تاکہ قرآن فہمی کو عام کیا جا سکے۔

تقریب میں علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ احمد وحید قادری، پروفیسر آصف رضا، میاں انوارالحق، میاں ریحان مقبول، علامہ عزیز الحسن اعوان، رانا رب نواز انجم، ملک غلام حسین، میاں سہیل مقصود، ملک شبیر حسین ایڈووکیٹ، اشفاق حسین ہمزالی، رانا غضنفر علی، علامہ اختر حسین اسد، علامہ اقبال اکرم، شاہد سلیم مصطفوی، محمد ارشد مغل، ملک سرفراز قادری، میاں ظہور انور، عارف حسین نیازی، غلام محمد قادری، میاں ساجد حسین، حافظ سرفراز احمد، زاہد اقبال طاہر، حافظ محمود الحسن، قاسم ابرار اور دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ قرآن کریم صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ تربیت، کردار سازی، اخلاق، امن اور انسانیت کے لیے رہنمائی کا جامع پیغام ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن مجید کی درست تفہیم ہی ایمان و کردار کی سلامتی کی ضامن ہے۔

تقریب کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کورس نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا کی اور قرآن حکیم کو سمجھنے کی نئی راہیں کھولیں۔
 
تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top