منہاج انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام مقابلہ مضمون نویسی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام آل پاکستان مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ مضمون نویسی کا موضوع "سفیر امن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری" تھا۔ یہ مقابلہ منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ہفتہ تقریبات کا حصہ تھا۔ جنوری کے آخری ہفتے میں اعلان کر دہ مضمون نویسی کے مقابلے میں ملک بھر سے طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے نتائج کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی مہوش روز نے پہلی، منہاج کالج برائے خواتین کی مریم کبیر نے دوسری اور سحر غنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ نتائج ہفتہ تقریبات میں 13 فروری کو اعلان کر دئیے گئے تھے۔ تمام پوزیشن ہولڈرز کے مضمون تحریک منہاج القرآن کی مرکزی ویب سائٹ منہاج ڈاٹ آرگ www.minhaj.org پر جلد شائع کر دئیے جائیں گے۔ پوزیشن ہولڈرز کو 19 فروری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی تقریب تعلیمی ادارہ جات منہاج یونیورسٹی، لاہور (بغداد ٹاون) میں انعامات دئیے جائیں گے۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو نے گزشتہ سال بھی عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد کیا تھا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top