طلبہ ملک میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں : ساجد گوندل

تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فرو غ کی ضرورت ہے
سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل کالج ہری پور کے وزٹ پر آئے ہوئے طلبہ سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی قیادت کی دعوت پر گزشتہ روز گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل کالج ہری پور کے تقریباً 100 طلبہ نے اساتذہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ان کو تحریک کے مختلف شعبہ جا ت کا تعارف کروایا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان پر کڑا وقت ہے اور دہشت گردی کا فتنہ ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے ان حالات میں طلبہ ملک میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم تعلیمی اداروں میں برداشت اور باہمی رواداری کے فروغ کی ضرورت ہے تاکہ انتہا پسند رویوں کا خاتمہ ہو اور باہمی محبت کے ذریعے ملک میں امن قائم ہو۔ طلبہ اگر اپنی ذمہ داریوں کو پہچان جائیں تو دشمن وطن عزیز کی طرف کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر پروفیسر فاروق نے بھی طلبہ سے خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top