آج کا پاکستان فکر اقبال سے متصادم دکھائی دیتا ہے : ڈاکٹر طاہرالقادری

قیادت کے بدترین بحران میں گھرے پاکستان کی کشتی طاقتورں کے تھپیڑوں کے سپرد ہے
علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر ’’فکر اقبال اور آج کا پاکستان‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں کینیڈا سے ٹیلی فونک خطاب

علامہ اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے برصغیر کے مسلمانوں کے اندر آزادی کا جو جذبہ بیدار کیا اس کی بدولت خطہ ارضی پر پاکستان کا وجود قائم ہوا۔ آج اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا پاکستان خطرات میں گھرا ہواہے، فرقہ واریت، لسانیت اور عصبیت کی دیمک اس کے وجود کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ داخلی انتشار بیرونی سازشوں اور دہشت گردی کے عفریت نے عالمی سطح پر اس کے وقار کو شدید نقصان پہنچایا ہے ان حالات میں طلبہ اور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فکر اقبال رحمۃ اللہ علیہ اور پاکستان کی ’’حقیقی قیادت‘‘ سے رہنمائی لیکر ملک کو گرداب سے نکالنے کیلئے میدان عمل میں نکلیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر منہاج یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’فکر اقبال اور آج کا پاکستان‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں کینیڈا سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان فکر اقبال سے متصادم دکھائی دیتا ہے، کسی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں ہے۔ اسلام ریاست میں حقوق کا جو تصور دیتا ہے اس کی دھجیاں ہر سو بکھری دکھائی دیتی ہیں۔ قیادت کے بدترین بحران میں گھرے پاکستان کی کشتی طاقتورں کے تھپیڑوں کے سپرد ہے۔ اس کی کوئی سمت ہے نہ منزل۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ طلبہ اور نوجوان اپنی سب سے پہلی ترجیح علم کے حصول پر مرکوز کریں کیونکہ ترقی یافتہ قوموں نے علم کی بدولت دنیا پر حکمرانی کی ہے۔ طلبہ اپنی تمام تر توجہ ریسرچ پر مرکوز کریں اور اپنے آپ کو عملی سیاست سے دور رکھیں تعلیم کی تکمیل کے بعد وہ جس بھی فیلڈ میں جائیں وہاں ملک و ملت کیلئے اپنی توانائیاں خرچ کریں اور فکری رہنمائی علامہ اقبال، قائد اعظم اور موجودہ دور میں ’’حقیقی قیادت‘‘ سے لیں تاکہ وہ دنیا میں پاکستان کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ بحال کرکے اسے ترقی یافتہ ملک بنا سکیں۔

اقبال کا پیغام جہد و عشق

علامہ اقبال کا تصور خودی

اقبال کا پاکستان اور آج کا نوجوان

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top