منہاج پبلک اسکول اور اسلامک سنٹر پٹہیکہ مظفر آباد کا افتتاح

مورخہ: 30 اگست 2009ء

ATIB کے تعاون سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام زیر تعمیر پراجیکٹس میں منہاج پبلک اسکول و اسلامک سنٹر پٹہیکہ تحصیل نصیر آباد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اس سال اسکول میں نرسری تا سوئم کلاسز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ اسکول میں 5 کمرے اور پرنسپل آفس کے ساتھ تعلیمی ہال بھی تعمیر کیا گیا ہے جبکہ بچوں کے لیے کھیل اور اسمبلی کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔

دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد منہاج ماڈل اسکول گوجرہ کی زیر التواء تعمیر بھی دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔ اب تک اس پراجیکٹ پر جو کام ہوا ہے وہ حسب ذیل ہے۔ یہ منصوبہ ڈیڑھ کنال پر مشتمل ہے جس میں اسکول، اسلامک سنٹر اور مسجد کی تعمیر شامل ہے۔

  • 229 فٹ لمبائی میں 13 سے 14 فٹ اونچائی میں اور 1.5 فٹ چوڑائی میں بغیر پلستر دیوار تعمیر کی گئی ہے۔
  • اس دیوار سے مغرب کی طرف تقریباً 70 فٹ لمبی، 2.5 فٹ چوڑی اور تین فٹ گہری کھدائی کی گئی۔
  • روڈ کی طرف سے فرنٹ پر 90 فٹ کھدائی کرائی گئی ہے جس کی گہرائی 3 فٹ اور چوڑائی 2.5 فٹ ہے۔
  • L Shape "میں 70 فٹ کھدائی کے ساتھ 7 فٹ اونچی اور 60 فٹ لمبی دیوار بھی تعمیر کی گئی ہے۔
  • زمین کو بھی ہموار کرایا گیا ہے۔

اس ماہ دیوار کی تعمیر دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے، جس کے لیے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top