تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام سحری اور افطاری

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام سحری اور افطاری کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جس میں روزانہ تقریب 250 سے لے کر 400 تک افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس اہمتام میں عبدالرحمٰن بھٹی (ناروے)، صدر تحریک منہاج القرآن اسلم قادری تحصیل ڈسکہ، ڈاکٹر سجاد وڑائچ نائب صدر، حاجی سلیم سلہری، افضال احمد چیمہ، غلام ربانی قادری، ناظم صفدر علی بٹ تحریک منہاج القرآن، عبدالستار انجم، میاں ناصر ایڈووکیٹ، ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ اور پروفیسر سفیان نے خصوصی تعاون کیا۔ پروگرام میں مذہبی، سیاسی، سماجی اور مختلف تنظیموں سے افراد کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ اسلم قادری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک فلاحی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ دکھی لاچار لوگوں کی مدد کرنا ہمارا اولیں مقصد ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص غریب، یتیم، مسکین لوگوں کی مدد کرے گا وہ قیامت کے دن سب سے زیادہ میرے نزدیک ہوگا۔

حاجی سلیم سلہری نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی کو اس مشن کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ہم مصطفوی انقلاب کے لیے شب و روز لگائیں گے۔ صفدر علی بٹ ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے کہا کہ ہم دکھی انسانوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، تحریک منہاج القرآن ہی آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق کو جو کہ ٹوٹ چکا ہے اسے بحال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اس مشن میں ہمہ وقت مصروف رہنا ہی ہماری زندگی کا مقصد ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top