منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان ’’عالمی روحانی اجتماع‘‘ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

وطن عزیزکے نامور قراء حضرات و نعت خواں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے
ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد اسلام کی روحانی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جامع المنہاج ٹاؤن شپ (بغدادٹاؤن) میں ہونے والے عظیم الشان عالمی روحانی اجتماع کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ میاں زاہد اسلام نے کہا کہ سالانہ عظیم الشان عالمی روحانی اجتماع میں ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام، دانشور، دینی، سماجی، سیاسی، تاجر تنظیموں کے سربراہان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ کثیر تعداد میں فرزندان اسلام بھی شرکت کریں گے۔ عالمی روحانی اجتماع میں یورپ، پیرس، خلیجی ممالک، وسطی ایشاء اور دنیا کے دیگر ممالک سے بھی سینکڑوں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ’’عالمی روحانی اجتماع‘‘ میں شرکت کریں گے۔ عالمی روحانی اجتماع کا آغاز بعد نماز عشاء و تراویح ہو گا۔ نصف شب (رات 12 بجے) صلوٰۃ التسبیح باجماعت ادا کی جائے گی۔ وطن عزیز کے نامور قراء حضرات و نعت خواں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس عالمی روحانی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ ملک کے موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینکڑوں نوجوانواں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو پوری تندہی اور جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ جبکہ پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کی طرف سے بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ڈائریکٹر میڈیا نے بتایا کہ عالمی روحانی اجتماع کی مرکزی کمیٹی کے علاوہ درجنوں ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں جو عالمی روحانی اجتماع کے انتظامات و انصرام میں معاونت کریں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عظیم الشان عالمی روحانی اجتماع میں خصوصی خطاب جدید دیو قامت LCD سکرینوں کے ذریعے مرد و خواتین کی اعتکاف گاہوں میں دکھانے کے انتظا مات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خصوصی خطاب کو انٹرنیٹ کے ذریعے بھی پوری دنیا میں دیکھا جاسکے گا۔ اسی طرح کتب و کیسٹ اور سی ڈیز کے سٹال بھی اجتماع میں لگائے جائیں گے۔ عالمی روحانی اجتماع میں شریک ہزاروں شرکاء کے لیے سحری کا انتظام بھی ہو گا۔ روحانی اجتماع کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی دعا ہو گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top