صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مرکزی مجلس شوری کے صدر منتخب

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس (Federal Council) کا صدر نامزد کر دیا۔ تحریک کے مرکزی قائدین نے ان کی نامزدگی پر اظہار مسرت کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے ہیں۔ حسین محی الدین قادری ایک اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہیں، انہوں نے انٹر تک تعلیم پاکستان میں حاصل کی۔ اس کے بعد وہ کینیڈا چلے گئے جہاں انہوں نے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس کے موضوع پر york یونیورسٹی ٹورانٹو سے گریجوایشن کیا۔ بعدازاں پیرس فرانس کی معروف یونیورسٹی Science-Po سے عالمی معیشت میں MBA کی ڈگری حاصل کی۔ پھر کچھ عرصہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) میں بطور ریسرچ فیلو خدمات سرانجام دیں اور آج کل ملبورن آسٹریلیا میں Global Political Economy کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں۔ ماڈرن علوم کے ساتھ ساتھ شروع سے ہی وہ اپنے والد گرامی کے علاوہ نام ور اساتذہ کرام سے شریعہ اور اسلامیہ کی تعلیم بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔ حسین محی الدین قادری کے مختلف قومی و بین الاقوامی، سیاسی اور معاشی و معاشرتی موضوعات پر اردو، انگریزی میں کئی آرٹیکل شائع ہو کر علمی حلقوں میں پذیرائی حاصل کر چکے ہیں۔ موصوف متعدد کتابوں کے مصنف، فصیح اللسان مقرر اورقادر الکلام شاعر بھی ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top