امریکی عیسائی وفد کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

گلوبل مشن اویئرنیس کے 8 احباب کے امریکی عیسائی وفد نے لیٹف ہٹلینڈ کی قیادت (صدارت) میں 16 اکتوبر 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں ڈاکٹر مرقس فدا، ٹمِوتھی ھیٹ ٹوڈبیون، لوئیس جوف، کیتھرین روڈی، کیتھی جارکر، جیس ریلی کرس آئزک اور جاوید اختر تھے۔ معزز مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کے ڈائریکٹر جی ایم ملک، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور نظامت اجتماعات کے ڈائریکٹر جواد حامد نے گلدستہ پیش کیا اور خوش آمدید کہا۔

وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائدین سے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب امیر تحریک بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد اور ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک نے معزز مہمانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرایا۔ وفد کو منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب اور امن وآشتی کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

ڈائریکٹر امورخارجہ نے کہا کہ آج اسلام کے پاکیزہ تشخص کو خراب کرنے کیلئے دہشت گردی و بربریت کے قبیع ایجنڈے سے موسوم کیا جارہا ہے جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے عظیم رہنما شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز قیادت میں دین اسلام کے صحیح تشخص کو اُجالا اور واضح پیش کرنے کی مساعی میں مصروف عمل ہے۔

وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انتھک کوششوں کو خوب سراہا۔ جس سے وہ پوری دنیا میں امن، رواداری اور اخوت کا پیغام دے رہے ہیں۔ وفد کی نمائندگی میں مسٹر لیف ہٹلینڈ نے اقوام کی باہمی قربت اور ایک دوسرے کی توقیر اور رواداری کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ اُس نے مزید کہا کہ تمام مذاہب محبت و امن کی تعلیمات دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس باہمی محبت کے ہم آہنگ جسد کو تشدد کی بھینٹ سے بچانا ہے۔ انہوں نے اس قسم کے محبت بھرے جذبات کو ابھارنے کی ضرورت کو بھر پور انداز سے سراہا۔

باردگر یو۔ ایس وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے امن، بھائی چارے، اخوت، رواداری، ہمدردی اور محبت کے پیغام کو سراہا اور کہا کہ وہ نہایت پر اثر انداز میں ملکی اور غیر ملکی سطح پر قابل تحسین مساعی میں مصروف ہیں۔ مزید برآں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمی، فلاحی اور بین المذاہب میدانوں میں اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں وفد نے بین المذاہب ڈائیلاگ، امن و آشتی اور ویلفیئر جیسی خدمات کے تناظر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ’’اَمن ایوارڈ‘‘ پیش کیا۔ امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن خان دورانی اور جی ایم ملک نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (جو ان دنوں بیرون ملک ہیں) کی جگہ مذکورہ ایوارڈ وصول کیا۔ حالیہ دورہ ’’مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم‘‘ (جو کہ اقوام میں دوری کے خاتمے اور باہمی قربت کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے) کے تحت ہوا۔ وفد نے وزٹ کے دوران جملہ شعبہ جات کے ورکنگ سٹائل کو بہت پسند کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top