یورپ میں مقیم پاکستانی سیاستدانوں کے غیر سیاسی کارناموں پر بھی بہت نالاں ہیں : شیخ زاہد فیاض

پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر سے بیرونی ممالک میں بسنے والے پاکستانی بڑی اضطرابی کفیت سے دو چار ہیں
تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی بیرونی دورے سے وطن واپسی پر کارکنان سے گفتگو

تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ اور چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر سے بیرونی ممالک میں بسنے والے پاکستانی بڑی اضطرابی کفیت سے دو چار ہیں۔ سیاستدانوں کی رسہ کشی اور کشمکش ان کی پریشانی میں اضافہ کر رہی ہے۔ پاکستان جن بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ پاکستانی قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ وہ گزشتہ روز یورپ کے دو ماہ کے کامیاب تنظیمی دورہ سے واپسی پر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور قائدین سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، عاقل ملک، ساجد گوندل، عبدالرسول سندھو، طیب ضیاء، جواد حامد، قاضی محمود الاسلام اور صدیق جان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ دورہ کے دوران بہت سے ہمدرد اور محب وطن پاکستانی افراد سے ملاقات کا موقع ملا۔ وہ موجودہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی سے بڑے گھبرائے ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ سیاستدانوں کے غیر سیاسی کارناموں پر بھی بہت نالاں ہیں۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ سیاستدانوں کو حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ذاتی، سیاسی، گروہی، لسانی اور علاقائی مفادات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی یکسانیت کا نہ ہونا عدل کی عدم دستیابی اور معیشت کی تباہی نے قوم کو انتشار، کرپشن اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ با اثر افراد کو ریلیف دینا اور غریب عوام کو معاشی حالات میں جکڑنا کونسی خدمت اور سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام، حکومت، فوج، اپوزیشن اور مؤثر شخصیات امن، اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا جا سکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top