شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قمر جاوید ملک کی اچانک موت کو عظیم سانحہ قرار دیا

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے سنیئر نائب ناظم قمر جاوید ملک انتقال کر گئے۔ قمر جاوید ملک اپنے چھوٹے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے اپنے آبائی گاؤں منڈی بہاؤالدین گئے ہوئے تھے۔ جہاں پیر کی رات انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی و پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قمر جاوید ملک مرحوم کی اس اچانک موت کو سانحہ عظیم قرار دیتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اور تحریک منہاج القرآن کے لیے ان کی دیرنیہ خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے ان کی وفات کو تحریک منہاج القرآن کے لیے عظیم نقصان قرار دیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گزشتہ روز کینیڈا سے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

علاوہ ازیں مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سنیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم تربیت ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، نائب ناظم تربیت غلام مرتضی علوی، ڈائریکٹر میڈیا میاں زاہد اسلام، ڈپٹی ڈائریکٹرز میڈیا محمد لطیف مدنی، عبدالحفیظ چوہدری، عاقل ملک، جواد حامد، ڈاکٹر شاہد محمود، علامہ سید فرحت حسین شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدا لستار منہاجین سمیت دیگر مرکزی قائدین نے بھی قمر جاوید ملک کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں تحریک کے مرکزی قائدین کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین کے تصدق سے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top