چرمہائے قربانی مہم 2009ء - راولپنڈی ڈویژن

ساجد محمود بھٹی (سینئر نائب ناظم تنظیمات) نے بطور مرکزی کوآرڈینیٹر چرمہائے قربانی مہم 2009 عید کے دنوں میں راولپنڈی ڈویژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب ناظم پنجاب انار خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عید کے دنوں میں اس ٹیم نے دولتالہ، گوجر خان، جہلم، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اسلام آباد (راول)، اسلام آباد (اربن)، چکوال، تلہ کنگ، کامرہ، حسن ابدال، واہ کینٹ اور ٹیکسلا کے دورہ جات کیے اور چرمہائے قربانی مہم کے اہداف کے حصول کے لیے کارکنان کو تیار کیا۔ تمام ڈویژن کے کارکنان کی محنت اور کاوش سے راولپنڈی ڈویژن میں اس سال کی کھالوں کی کولیکشن گزشتہ سال سے %27 زائد ہوئی جس پر ساجد محمود بھٹی نے تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔

اس کے علاوہ وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں متاثرین وزیرستان کے لیے اجتماعی قربانی اور گوشت کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ساجد محمود بھٹی نے عید کے تیسرے دن ڈیرہ اسماعیل خان کا وزٹ کیا اور گوشت کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر مقامی میڈیا کے احباب نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مقامی معززین، پروفیسرز، ڈاکٹرز، وکلاء، پرنسپل صاحبان اور علماء کرام نے بھی خصوصی شرکت کی اور منہاج القرآن کے اس کام کو بھر پور انداز میں سراہا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top