منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے زیراہتمام اجتماعی قربانی

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بنگلہ دیش میں بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی اور چرمہائے قربانی مہم 2009ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش نے چٹا گانگ، دوہزاری اور انوارہ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔ بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے سینکڑوں جانور قربانی کیے۔ جن میں بکرے، چھترے، مینڈھے اور گائے شامل تھیں۔

اجتماعی قربانی کے بعد بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں غرباء و مستحق افراد میں گوشت اور آٹے کی تقسیم کے لیے مختلف تقاریب بھی منعقد کی گئیں۔ جن کے ذریعے متعلقہ شہروں میں غریب گھرانوں اور مستحق افراد میں گوشت اور آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔ چٹاگانگ شہر میں لگائے گئے کیمپ میں منہاج القرآن بنگلہ دیش کے جنرل سیکرٹری الحاج مولانا محمد ابوالکلام، خورشید العالم، عبدالوحید، شاکر احمد، ابوالقاسم، محمد طاہر، شمس الحق اور عبدالقادر کے علاوہ دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔دوہزاری شہر میں منہاج القرآن چٹاگانگ دکھن کے صدر قاری مولانا ذاکر حسین اور دیگر کارکنان جبکہ انوارہ شہر میں منہاج القرآن انوارہ کے صدر الحاج مولانا علی اصغر، مولانا عثمان غنی اور دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔

اس موقع پر منہاج القرآن بنگلہ دیش کے جنرل سیکرٹری مولانا ابوالکلام نے منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق ہمارا اہم مقصد اور عوامی فلاح ہمارا شعار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن اخلاق ہمارا عمل اور امن ہماری جستجو ہے۔ ان مقاصد کے لیے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بنگلہ دیش میں بھی کارکنان ان کے اس پیغام کو عام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیش میں ان تقاریب کو عوام الناس نے بہت سراہا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیام امن و محبت پر اپنی تائید کا اظہار بھی کیا۔ مذکورہ تقاریب کو مقامی میڈیا میں بہتر انداز میں کوریج دی گئی۔

رپورٹ : محمد ابوالکلام (ناظم MQI بنگلہ دیش)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top