تحریک منہاج القرآن لاہور نے وابستگی مہم کا آغاز کر دیا

فتنوں کے دور میں ایمان کی سلامتی اللہ کے دین سے وابستہ ہونے میں مضمر ہے

تحریک منہاج القرآن لاہور نے 20 جنوری سے 19 فروری تک دس ہزار افراد کو تحریک سے وابستہ کرنے کے لیے وابستگی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے لاہور بھر میں 500 تعارفی نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں تحریک منہاج القرآن اور اس کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 30 سالہ علمی، فکری، دینی اور قومی خدمات سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو متعارف کروایا جائے گا۔ وابستگی مہم کا آغاز گزشتہ روز امیر لاہور تحریک منہاج القرآن محمد ارشاد طاہر نے عزیز بھٹی ٹاؤن میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں مہم کی جملہ تفصیلات اور مقاصد بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنو ں کے دور میں ایمان کی سلامتی اللہ کے دین میں وابستہ ہو جانے میں مضمر ہے۔ قرآن اور صاحب قران صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و اتباع کا تعلق بحال کر کے ہی اپنی عظمت رفتہ کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنی نسل نو کے مستقبل کو دور حاضر کے فتنوں اور دشمنان اسلام کی سازشوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہمیں انہیں اہل دین کی محبت سے وابستہ کرنا ہوگا جو فرقہ ورانہ، انتہا پسندی اور محدود ملکی مقاصد سے بالا تر ہو کر ترویج دین کی کوشش کر رہے ہوں۔ تحریک منہاج القرآن ایسے ہی مثبت اور تعمیری جزبوں سے سرشار افراد کا قافلہ ہے جس کی منزل مصطفوی انقلاب ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top