پاکستان ایمبیسی کوریا کی جانب سے قائد اعظم کی پیدائش پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام

مورخہ 25 دسمبر 09ء کو پاکستان ایمبیسی کوریا کی جانب سے یوم ولادت قائد اعظم کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام Hamilton Hotel Iteawon کے ڈائمنڈ ہال میں کیا گیا۔ تقریب میں سفیر پاکستان مراد علی مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں کورین کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش، ویت نام اور کئی ایمبیسیز کے وفود، مسلم، کرسچین اور بدھ مت کمیونٹی، کوریا کی کئی یونیورسٹیز کے پروفیسرز، پاکستان بزنس ایسوسی ایشن اور پاکستانی مسلم تنظیمات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت منہاج القرآن انچھن سٹی کے ناظم دعوت و تربیت حافظ محمد بشیر نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت ناظم منہاج القرآن انچھن سٹی مردان علی قادری نے حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کوریا کے صدر محمد جمیل قادری نے کہا کہ یقینا قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے جس مقصد کے لئے پاکستان کی بنیاد رکھی آنے والے لوگوں نے ان ہزاروں قربانیوں کا سودا کر دیا جنہوں نے اس امید سے کہ ہم اپنے وطن میں اپنی مذہبی، ثقافتی اور سماجی آزادی کے ساتھ کام کریں گے۔ آج امت مسلمہ کو متحد ہو کر شرپسند اور دہشت گرد عناصر کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے صفوں میں اسلام کے لبادہ میں لپٹے بھیڑیوں کو بے نقاب کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کو ایک ایسے پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے مشن پر کارفرما ہیں جس کی راہنمائی سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہو رہی ہے نہ کہ دیار غیر سے۔

رپورٹ : کوریا ( محمد جمیل قادری)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top