منہاج مصالحتي کونسل کا دوسرا اجلاس

منہاج مصالحتي کونسل کا دوسرا ماہانہ اجلاس 12 فروری 2010 کو کھارياں ميں منعقد ہوا۔ جس کي صدارت منہاج القرآن انٹرنيشنل انٹرفيتھ ريليشنز کے ڈائریکٹر سہيل احمد رضا نے کي۔ منہاج مصالحتي کونسل کے سيکرٹري جنرل مياں محمد قمر، مياں جميل اصغر، تحريک منہاج القرآن تحصيل کھارياں کے سابق صدر سلطان نمي، تحصيل ناظم کھارياں کے ليگل سيکرٹري طارق حسين مرزا ايڈووکيٹ، چودھری انور مرالہ، چودھری اشفاق احمد ايڈووکيٹ اور چودھری صغير احمد اجلاس کے شرکاء ميں شامل تھے۔

اجلاس کے شرکاء نے گزشتہ ماہ کي کارکردگي رپورٹ کا جائزہ ليا۔ ممبران نے ماہ ربيع الاول کے پروگرامز ميں منہاج مصالحتي کونسل کے پليٹ فارم سے بھرپور شرکت کا فيصلہ کيا۔ اجلاس ميں اس بات پر زور ديا گيا کہ منہاج مصالحتي کونسل معاشرے کے ليے باعث رحمت ہے۔ اس ليے ہر فرد کو اس سے مستفيذ ہونا چاہيے۔

شرکاء کي متفقہ رائے سے منہاج مصالحتي کونسل کي ضلعي مشاورتي کونسل کے ممبران بھي نامزد کيے گئے۔ ضلع بھر کي 9 تنظيمات سے ايک ايک نمائندہ ليا گيا۔ منتخب ممبران ميں گجرات سے علامہ مظہر حسين قادري، ڈاکٹر غلام مصطفيٰ لالہ موسيٰ، ملک اشرف اعوان کوٹلہ ارب علي خان، راجہ عبدالوحيد طاہر سرائے عالمگير، مياں نديم القادري جلال پور جٹاں، حافظ علي اصغر شازي کڑيانوالہ اور عارف قادري ڈنگہ سے شامل ہيں۔

نو منتخب ممبران ممبران منہاج مصالحتي کونسل کا پيغام اپنے اپنے علاقوں ميں گھر گھر پہنچائيں گے۔ منہاج مصالحتي کونسل کا مقصد صحت مند معاشرے کا فروغ اور لڑائي جھگڑے سے پاک ماحول قائم کرنا ہے۔ يہ پاکستان ميں اپني نوعيت کا منفرد ادارہ ہے کہ بلامعاوضہ لوگوں کے باہمي تنازعات کو عدالت سے باہر حل کرتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top