جاپان میں محافل میلاد 23 اور 24 فروری کو ہونگی: محمد انعام الحق

1۔ جامع مسجد تامیا اسلامک سنٹر میں مورخہ 23 فروری کوجشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عظیم الشان جلسہ ہو گا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت وتربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے سینئر احباب حافظ محمد یعقوب مغل اور محمد سلیم خان بھی ہیں، منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے رکن محمد انعام الحق نے اپنے ایک بیان میں تامیا میں عوام الناس سے اس عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

2۔ خاتم الانبیاء ھادی برحق آقاء دوجہان فخر موجودات محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں جامع مسجد غوثیہ یاشیو سٹی میں سایتاماکین میں مورخہ 24 فروری 2010 بروز بدھ کو بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان میلاد مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ پاک جاپان فیڈریشن کے صدر حافظ محمد شمس، جامع مسجد غوثیہ یاشیو کے امام حافظ محمد مطلوب منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے رکن محمد انعام الحق نے اپنے ایک بیان میں سائتاماکین اور گرد و نواح میں مقیم اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میلاد مصطفیٰ کانفرنس میں ضرور شامل ہوں۔

رپورٹ (محمدانعام الحق) ٹوکیو

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top