علامہ محمد شکیل ثانی جھنگ میں محفل میلاد سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد کا انتظام بمقام ڈیرہ سید امان اللہ شاہ جھنگ کیا گیا جس کی صدارت پیر صبغت اللہ قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈاکٹر فرید الدین رحمۃ اللہ علیہ نے کی جبکہ سید امان اللہ شاہ، حافظ عبد القدیر، حاجی غلام مرتضی انجم صدر تحریک منہاج القرآن احمد پور سیال، حاجی محمد طفیل ناظم تعلقات عامہ، حاجی صلاح الدین سلطانی مہمان خصوصی تھے۔

علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر اسلامک سنٹر جاپان) نے محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین کا صدقہ ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو پوری دنیا سفیر عشق و رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عالمی امن کے پیامبر کے طور پر جانتی ہے۔ انڈیا سے لے کر جاپان تک اور یورپ سے آسٹریلیا اور امریکہ ساؤتھ افریقہ تک تحریک کا پیغام پہنچ چکا ہے۔ علامہ شکیل ثانی نے کہا کہ اہل جھنگ کا پوری دنیا پر احسان ہے کہ انہوں نے دنیا کو ایک عظیم قائد دیا۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری کائنات کے محسن عظیم ہیں۔ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی ہماری معراج ہے، محبت رسول ہی تحریک کا اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت رسول ہی ایمان کی پہچان ہے۔

آخر پر پیر صبغت اللہ قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازیء عمر اور پوری امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ حاجی غلام مرتضیٰ نے درود و سلام کے گجرے پیش کیے۔

تبصرہ

Top