سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غریب فیملی میں بیٹی کے جہیز کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ خرم شہزاد اور تنویر ہمایوں نے شرکت کی۔ فیملی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی کی نظامت ویلفیئر کے زیراہتمام یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتمائی شادیوں کی عظیم الشان تقریب 31 اکتوبر بروز جمعرات بوقت دوپہر بمقام قندفشان میرج ہال میں منعقد کی گئی، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری القراء اور ٹی وی کے معروف قاری قاری اللہ بخش تقشبندی نے حاصل کی۔
عید الاضحی سال 2013 کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح جہانیاں میں بھی اجتماعی قربانی کی گئی۔ جن کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا اور گھر گھر جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید کی مبارکباد بھی دی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر کار خیر میں حصہ لیا۔
پوری دنیا کی طرح ڈنمارک کے مسلمانوں نے بھی عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش سے منائی منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر نماز عید کے چھ اجتماعات میں عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور خوشی کا یہ موقع عطا ہونے پر خدا کے حضور سجدہ ریز ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کامونکی، گوجرانوالہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور غریب بستوں کے باسیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔ عید کے پہلے روز ہی متاثرہ بستیوں میں قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔
کھپرو میں منہاج ویلفیئر فاونڈشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کی گئی۔ جس کا گوشت ملآح محلہ، جنگ شاہ محلہ، مکرانی محلہ اور اسلام آباد محلہ کے غرباء میں تقسیم کیا گیا۔ محمد بادل ہنگورو، صدر تحریک منہاج القرآن عبدالستار چوھان اور ناظم سید زاہد علی شاہ نے گھر گھر جا کر مستحق لوگوں میں گوشت تقسیم کیا۔
منہاج ویلفیئر فاوْنڈیشن کے زیراہتمام عید کے دوسرے بھی ملک بھر میں اجتماعی قربانی کی گئی۔ مرکزی قربان گاہ پر بھی سیکڑوں جانور قربان کیے گئے، قربانی میں حصہ داروں کے حصص کے علاوہ قربانی کا گوشت غریب بستیوں میں تقسیم کیا گیا، ہزار ہا گھرانوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کی۔ عید کے پہلے روز مرکزی قربان گاہ پر سیکڑوں جانور قربان کیے گئے جن کا گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پورے ملک میں اجتماعی قربانی کیلئے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی قربان گاہ کی تیاری اور جانوروں کی خریداری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہونے والی اجتماعی قربانی کے ساتھ ساتھ مرکزی قربان گاہ پر ایک ہزار (1000) سے زائد گائیں اور سینکڑوں بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کئے جائیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مواخات کے عظیم رویوں کو زندہ کرنا ہو گا تا کہ محروم طبقات حقیقی خوشی سے مستفید ہو سکیں۔ عید الاضحی معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقے کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔ نفسانی خواہشات کے خلاف بند باندھنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے اس عمل سے فلاحی رویے پھوٹتے ہیں اور معاشرے سے انتہا پسندانہ منفی رجحانات کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ انتشار و افتراق سے تائب ہو کر امت مسلمہ جسد واحد بن جائے تا کہ وہ کھویا ہوا عروج دوبارہ پا سکے۔
فرسودہ رسم و رواج اور غربت میں جکڑے معاشرے میں بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنا غریب کے لیے ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ ان حالات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے 350 متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ راشن اور کپڑوں کے 350 پارسل کے علاوہ 2500 پانی کی بوتلیں بھی تھیں جنہیں متاثرین تک پہنچایا گیا۔ بغیر کسی تفریق کے ہر شخص تک امدادی سامان پہنچایا گیا۔ متاثرین نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو خوب سراہا۔
ادارہ منہاج القرآن روٹرڈیم مرکز ہالینڈ میں سالانہ تربیتی حج کیمپ کا انعقادمنعقد ہوا جس میں ہالینڈ کے تینوں بڑے شہروں سے رفقاء کے علاوہ دیگر مکاتب فکر اور حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے خوش نصیبوں نے شرکت کی۔
22 ستمبر 2013ء بروز اتوار کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں مہمان خصوصی غلام صمدانی تھے جو کہ جامعہ الازہر یونیورسٹی مصر سے PHD ہیں اور ویلفیئر کی فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کیمپ میں نظامت امور خارجہ کے عہدیداران ندیم احمد اعوان اور میاں محمد اشتیاق نے بھی خصوصی طور پر شرکت کرنی تھی تاہم بعض نجی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔ اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر مسعود اور ڈاکٹر کاشف اور دیگر ڈاکٹروں نے 250 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مانکیالہ مسلم کے علاوہ اردگرد کے علاقہ جات موہڑہ، سپیالی، ڈھوک میلم کے مریضوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ذہین اور مستحق 228 طلبہ میں سکالر شپ کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔ علم وہی نافع ہے جس پر عمل کیا جائے۔ آج پاکستانی معاشرے میں علم کے ساتھ طلباء کی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.