سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیراہتمام 25 جنوری 2013 کو آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کی طرف سے 6 رکنی انتظامی باڈی بنائی گئی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عوام کو تحریکی آگہی دینے کے لئے تعارفی مواد پر تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی پروجیکشن دی جائے گی۔ کیمپ پر -/59،000 روپے لاگت آئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک جائزہ وفد ڈائریکٹر آغوش سید افتخار بخاری کی قیادت میں مظفرآباد تشریف لایا اور منہاج اسلامک سنٹر گوجرہ میں جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا۔ وفد میں راجہ محمد جمیل ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، سید امجد حسین شاہ، محمد افضال غوث اور میاں افتخار بھی شامل تھے۔ وفد کے ہمراہ پراجیکٹ انچارج طاہر بھٹی، پراجیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سردار تبارک علی اور تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کے ناظم فیصل جمیل کاشمیری بھی موجود تھے۔
08 دسمبر 2012ء بروز ہفتہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے لیے ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ٹریننگ ورکشاپ ڈائریکٹر منہاج سپورٹس ڈیپارٹمنٹ محمد اقبال مرتضٰی حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری منیر حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن حافظ خرم شہزاد کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت رحیم یار خان کے علاقے سنی پل، میانوالی قریشیاں اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں واٹر پمپ انسٹال کیاگیا، جس کا افتتاح ضلعی صدر رحیم یار خان یوسف جمیل، ضلعی نائب صدر ڈاکٹر غلام حسین اور سٹی صدر غلام مصطفیٰ قادری نے کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔
8 نومبر 2012ء بروز جمعرات کو منہاج ویلفیر فاونڈیشن کے زیراہتمام 3 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد فائیو سٹار میرج ہال نارووال میں ہوا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان افتخار شاہ بخاری نے کی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خان عبدالقیوم خان صدر ڈسٹرکٹ بار نارووال اور سینیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک کو مدعو کیا گیا تھا۔
عید الاضحی سال 2012 کے موقع پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح جہانیاں میں بھی اجتماعی قربانی کی گئی۔ جن کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا اور گھر گھر جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید کی مبارکباد بھی دی گئی۔
عید الاضحٰی کے موقع پر حسب سابق اس بار بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا چرم ہائے (کھالیں) قربانی کیمپ، تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف کے دفتر کے باہر چیچیاں بازار میں لگایا گیا۔ کیمپ کا انعقاد مقامی تنظیمات تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف نے کیا۔
یکم نومبر 2012ء بروز اتوار کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بدو ملہی (نارووال) کے زیراہتمام 6 اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد چلڈرن پارک میں ہوا، جس کی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرافتخار شاہ بخاری نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر طریقت پیر سید سعادت علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف تھے۔
عید الاضحٰی کے مو قع پر حسب منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھڑی شریف (آزاد کشمیر) کے زیراہتمام چرمہائے قربانی کیمپ چیچیاں بازار میں لگایا گیا۔ کیمپ کا انعقاد مقامی تنظیمات تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف نے کیا۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح لیہ میں بھی اجتماعی قربانیاں کی گئیں۔ اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لیہ کی طرف سے قربانی کا گوشت سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح مظفرآباد میں بھی اجتماعی قربانیاں کی گئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفرآباد کی طرف سے قربانی کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھپرو (سندھ) کے تحت عید کے دوسرے دن مورخہ 28 اکتوبر 2012ء کو اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کھپرو (سندھ) سید زاہد علی شاہ کے مطابق قربانی کا گوشت علاقہ بھر کے مستحق لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ اور ان لوگوں کو شیخ الاسلام کی طرف سے عید کا تحفہ پہنچایا گیا۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان کے ساتھ ساتھ براعظم افریقہ کے مشرقی ملک صومالیہ کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کی گئی جن میں دارالحکومت موغا دیشو کے علاوہ Baidoa, Bakool, Shabelle, Lower اور Hiran شامل ہیں، جہاں ہزاروں افراد بھوک اور قحط سالی کی وجہ سے مختلف عالمی اداروں کی طرف سے قائم کئے گئے امدادی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں
گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بنگلہ دیش میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مورخہ 27 اکتوبر 2012ء کو MWF کے پلیٹ فارم سے اجتماعی قربانی کی گئی جس میں 10عدد گائے ذبح کر کے غریب لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے ساتھ ساتھ براعظم افریقہ کے مشرقی ملک صومالیہ کے مختلف شہروں میں اجتماعی قربانیاں کی گئیں، جن میں دارالحکومت موغادیشو کے علاوہ Baidoa ،Bakool Lower Shabelle اور Hiran شامل ہیں، جہاں ہزاروں افراد بھوک اور قحط سالی کی وجہ سے مختلف عالمی اداروں کی طرف سے قائم کئے گئے امدادی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اجتماعی قربانی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر یورپ حافظ محمد اقبال اعظم (منہاجین) اور پراجیکٹر مینیجر عدنان سہیل کی زیر نگرانی تکمیل پذیر ہوئی، جو کہ یورپ سے خصوصی طور پر صومالیہ گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.