سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام 14 اگست 2012ء بمطابق 25 رمضان المبارک کو تحصیل کھوئیرٹہ کے مستحقین میں تقسیم عید راشن پیکج کی تقریب منعقد ہوئی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس تقریب میں مستحقین کھوئیرٹہ کے 105غریب گھرانو ں میں عید راشن تقسیم کیا گیا۔ عید راشن پیکج میں آٹا، چینی، کوکنگ آئل، سویاں اور روز مرہ کی اشیاء شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مورخہ 07 اگست 2012، 19 رمضان المبارک کو Help Feed پروجیکٹ کے تحت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد عزیز کی جانب سے 50 خاندانوں میں عید پیکیج تقسیم کیا گیا۔ یہ عید پیکج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر پوری دنیا میں جاری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیلپ فیڈ پراجیکٹ 2012ء کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں میں تقسیم کیا گیا
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شہر اعتکاف 2012 میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ مردوں کی اعتکاف گاہ میں 10 دنوں کے لیے 24 گھنٹے میڈیکل سروس فراہم کی گئی۔ جہاں 17 ڈاکٹرز اور27 پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین نے خدمات سرانجام دی۔ اس دوران 35 ہزار تین سو مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور اُن کو فری میڈیسن فراہم کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں غریبوں، مسکینوں اور بے سہارا افراد کے لئے رمضان پیکج کا اہتمام کیا۔ اس سلسلہ میں مورخہ 02 اگست 2012ء کو محمد ابوالکلام (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن بنگلہ دیش) کی قیادت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکز المصطفیٰ ابارکی کین میں قرآن مجید پڑھنے والے بچوں نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو کیک کاٹ کر رمضان المبارک کے پاک مہینے کا استقبال کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سالانہ رپورٹ 2012
اس موقع پر محمد اسلم قادری (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ) نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام کی سرپرستی میں پوری دنیا میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈسکہ کے زیراہتمام 5 فری ڈسپنسری، منہاج ایمبولینس، منہاج فری ٹینٹ سروس بھی چل رہا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام Help Feed-2012 پراجیکٹ میں رمضان پیکج کی تقسیم کیلئے ایک پرُوقار تقریب کا اہتمام صفہ ہال ماڈل ٹاؤن لاہور میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ جس کی بیسمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے اس پروجیکٹ پر اب تک تقریبا 38 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں جامع مسجد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے سٹرکچر کا تخمینہ تقریبا 20 لاکھ روپے ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جاری مختلف منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے ہر سال کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام زکوۃ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر فلاحی منصوبہ جات کی ڈاکومنٹریزچلانے کے ساتھ ساتھ لائیو چیئرٹی اپیل بھی کی جارہی ہے۔
بیت الزہرا کے لیے عطیات کی ایپل
زکوٰۃ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے اور اسلام نے خوشحال طبقے کو زکوٰۃ کے ذریعے معاشرے کے بے حال اور بے روزگار طبقے کی مدد کا حکم دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ کے ذریعے معاشرے کی ناہمواریوں کو ختم کرنے کیلئے ہدایت فرمائی ہے۔
DIOCESAN گرلز سکول کی طالبات نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مورخہ 21 مئی 2102ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کا وزٹ کیا۔ وزٹ کا اہتمام لیڈی میکبہوز سینٹر نے کیا۔
8 اکتوبر 2005ء کو مظفر آباد سمیت پورے کشمیر میں شدید زلزلے سے ہزاروں افراد شہید ہوئے، لاتعداد مکانات مسمار ہوئے، بچوں کے سکولز بھی بڑی تعداد میں گر گئے اور بچوں کے مسقبل کو بھی اس زلزلے نے منوں مٹی تلے دبا دیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام میاں چنوں تحصیل خانیوال کے ایک گاؤں میں منہاج ماڈل سکول زیرتعمیر ہے جس میں 180 بچے زیر تعلیم ہیں۔ سکول ہذا 10 مرلہ رقبہ پر مشتمل ہے جس کی دیواریں پکی ہے لیکن اس کی چھتیں ابھی کچی ہے۔ سکول کی توسیع اور چھت کو پکا کرنے کے منصوبہ پر 10 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.