سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے سال 2011ء میں جاپانی قوم پر آنے والی قیامت صغریٰ زلزلہ اور سونامی میں بھر پور کردار ادا کیا۔ جاپان کی تاریخ کا بدترین زلزلہ اور سونامی پوری دنیا کو حیران کر گئی، لاکھوں جاپانی بےگھر ہو گئے اور ہزاروں اموات ہوئیں اور اب تک کئی لوگ بے گھر ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل اگوکی (سیالکوٹ) کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد شفیق لودھی (آئی اسپیشلسٹ) کی زیر نگرانی اور ڈاکٹر عمران صابر کے خصوصی تعاون سے یونین کونسل اگوکی کے یونٹ دُلچیکے میں مورخہ 25 مئی 2012 کو ماہانہ ایک روزہ فری آئی کیمپ اہتمام کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام ایمبیسیڈر ہوٹل میں ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب 24 مئی 2012 کو منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین نے مورخہ 04 مئی 2012ء بروز جمعہ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چلنے والے عظیم فلاحی منصوبہ آغوش کے بچوں کے ساتھ ایک شام گزاری اور حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یونین کونسل حاجی پورہ نے بلال انٹرنیشنل ہسپتال کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مریضوں کو فری ادویات کے ساتھ ساتھ مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھڑی شریف آزادکشمیر کے زیراہتمام علاقے کے نادار اور مستحق بچوں میں مفت کتب تقسیم کی گئیں۔ یہ تقریب تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف کے تحصیلی دفتر میں انعقاد پذیر ہوئی۔ اس تقریب میں علاقہ کھڑی شریف کے 9 بچوں اور 2 بچیوں کو اپنے اپنے اداروں کے نصاب کی کتب دی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام جامع مسجد کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے جو دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ مسجد کے تعمیراتی کام کے پہلے مرحلہ میں جامع مسجد کی جگہ پر مٹی سے بھرتی کا کام شامل تھا۔ جس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب بھرتی مکمل ہونے کے بعد بلڈنگ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 8ویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 3 مسیحی اور 21 مسلمان جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ 1500 مہمانوں کیلئے کھانے کا انتظام تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اپریل کو منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب کے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مورخہ 24 مارچ 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں 12 یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں کی گئیں۔ تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مورخہ 23 فروری 2012 کو 400 مستحق اور ذہین طالبات کی رہائش کے عظیم منصوبہ بیت الزھراء کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا۔ اس افتتاحی تقریب کے موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے پروجیکٹ کی بریفنگ دی اور کہا کہ پروجیکٹ پر 15 کروڑ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں اور یہ منصوبہ 15 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
مورخہ 11 مارچ بروز اتوار دن 11 بجے ڈونگی کلاں داخلی دولتالہ میں تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دولتالہ کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 23 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی،
ہر سال کی طرح امسال بھی آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بعث مبارکہ کی مناسبت سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب 01 اپریل 2012 بروز اتوار کو صبح 9:30 بجے "منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاؤن ٹاؤن شپ لاہور" میں منعقد ہو گی ۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے زیر اہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 مارچ 2012 کو واہ کینٹ میں منعقد ہو گی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دولتالہ کے زیراہتمام 17 شادیوں کی اجتماعی تقریب 11 مارچ 2012 کو پی پی 4 دولتالہ میں منعقد ہو گی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام مورخہ 10 فروری 2012ء کو 3 اجتماعی شادیوں کی تقریب صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جسکی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک پنجاب منشاء اللہ بٹ تھے۔
اسلامک سنٹر کے پلاٹ کی چار دیواری 5 فٹ تک مکمل ہو چکی ہے۔ پورے پلاٹ کی مٹی سے فلنگ تقریباً مکمل ہے۔ فرنٹ سائیڈ کی طرف 2 عدد مین گیٹ نصب ہو چکے ہیں اس کے علاوہ مرکزی بلڈنگ جس میں 10عدد کمر ے اور ایک ہال شامل ہیں اِن کی دیواریں چھت تک مکمل ہو چکی ہیں بلڈنگ کے اندر کھڑکیوں اور دروازوں کی چوگاٹھیں نصب ہو چکی ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.