سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام (8 جنوری 2012) کو نواں پنڈ صفدر آباد تحصیل شیخو پورہ میں 31 ویں شہر میں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مورخہ 08 جنوری 2012ء کو سردی میں سڑکوں پر رات گذارنے والے غریبوں اور بے سہاروں میں گرم کمبل اور کپڑے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔
15 دسمبر 2011ء کو منہاج سنٹر ویانا میں منہاج لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ منہاج لائبریری میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات، کتب اور قرآن مجید کا عام فہم اور جدید ترجمہ (عرفان القرآن) اور منہاج القرآن کے علمی و تحقیقی جرائد و ماہوار مجلاجات لائبریری میں رکھے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نارووال میں 13 واں سالانہ فری آئی کیمپ منعقد ہوا۔ 21 سے 24 نومبر تک 4 روزہ فری آئی سر جری کیمپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر پر ہوا جس میں مریضوں کو او پی ڈی فری طبی معائنے اور آپریشنز کرنے کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئی۔ اس کیمپ سے پہلے مختلف مریضوں مریضوں کے آوٹ ڈور معائنے کر کے انہیں اس کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے مورخہ 26 نومبر 2011ء کو اٹلی کے مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کیا جس میں انہوں نے ان شہروں میں قائم تنظیمات کے مراکز کا وزٹ کیا اور منہاج ٹی وی کے پراجیکٹ کے بارے تنظیمات سے میٹنگز کیں۔
منہاج القرآن عباس پور آزادکشمیر کے زیراہتمام اجتماعی قربانی 2011 کا اہتمام کیا گیا۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحریکی کارکنان کے علاوہ علاقے کے عام لوگوں نے بھی گائے کی اجتماعی قربانی میں بھرپور حصہ لیا۔ عیدالاضحیٰ کی نماز کے فوری بعد گائے کی اجتماعی قربانی کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یونین کونسل بدو ملی تحصیل نارووال میں 5 اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سلیم عباس قادری نے کی جبکہ خصوصی شرکت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری اور مرکزی صدر یوتھ لیگ بابر علی چوہدری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن ہملٹ تحصیل افضال پور کے زیراہتمام عید الاضحی کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس قربانی کو منہاج ویلفیئر فاونڈیشن منگلہ ہملٹ نے منعقد کیا تھا۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی 2011ء کے لیے ایک موبائل کیمپ لگایا گیا جس میں قربانی کے جانور ذبح کرنے کے بعد ان کا گوشت بھی بنایا گیا۔
عید الاضحٰی 2011ء کے موقع پر منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سلسلہ میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد اجتماعی قربانی کے لیے جانور ذبح کیے گئے۔ جن کا گوشت بنا کر حصہ داروں کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ گوشت مستحقین تک بھی پہنچایا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سنت ا براہیمی کی پیروی کرتے ہوئے پورے ملک میں اجتماعی قربانی کے انتظامات وسیع پیمانے پر کئے گئے۔ اس سال 306 مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی اور سندھ سیلاب زدہ علاقوں میں 27 مقامات پر یہ فریضہ سرانجام دیا گیا جبکہ قربانی کا گوشت سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر یتیم بچوں اور بچیوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے آغوش (یتیم بچوں کی کفالت کا ادارہ، بغداد ٹاؤن) اور دارالامان (یتیم بچیوں کی کفالت کا ادارہ، یتیم خانہ) کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر بچوں اور بچیوں میں تحائف اور پکے ہوئے کھانوں کی تقسیم کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ درجنوں مقامات اور ملک بھر میں 300 مقامات پر اجتماعی قربانی کر کے متاثرین و مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا ہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پورے ملک میں اجتماعی قربانی کیلئے بڑے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں جو مکمل ہوچکے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت پلندری اسلام پورہ آزاد کشمیر میں واٹر پمپ انسٹال کیاگیا اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے ضلع پلندری کے مضافاتی علاقہ اسلام پورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حج روانگی سے قبل لندن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا۔ شیخ الاسلام کے ساتھ شیخ حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی العربی کے علاوہ لندن کے احباب بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.