سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے جنوبی پنجاب کے دور دراز دیہاتوں میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ سینکڑوں غریب خاندانوں کو فوڈ پیکیج، پکا ہوا کھانا، خیمے اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا۔ امدادی سرگرمیوں کا یہ عمل جاری ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے درجنوں والنٹیئرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالاضحی کے تینوں ایام میں اجتماعی قربانیوں کے ذریعے ہزاروں خاندانوں اور لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچانے اور شاندار انتظامات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ محروم طبقات کو خوشیوں میں شریک کرنے کا نام قربانی ہے۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جواد حامد نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے قربانی مہم 2022 کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں ملک میں 3 سو سے زائد مقامات پر ہزاروں چھوٹے بڑے جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے جائیں گے۔ قربانی کا گوشت غرباء و مساکین، ضرورت مندوں اور یتیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ مستحقین و حصہ داران تک بروقت گوشت پہنچانے کیلئے رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے راولپنڈی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا غریب گھروں کی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات میں مدد دینا فی زمانہ بہترین انسانی خدمت ہے بیٹیاں بوجھ نہیں رحمت ہوتی ہیں، خالق نے جنھیں مالی آسودگی کی نعمت سے نوازا وہ ضرورت مندوں کی مدد کا فرض ادا کریں، قیامت کے دن دولت مندوں سے ان کی دولت کے استعمال کے بارے میں سوال پوچھا جائے گا غریب ہمسایوں، رشتہ داروں اور مستحقین کی استطاعت رکھنے کے باوجود مدد نہ کرنے والے قیامت کے روز مجرموں کی صف میں کھڑے ہونگے، سوسائٹی کو شرم و حیا اور تہذیب و شائستگی کا گہوارہ بنانے کے لیے نکاح کی سنت کو عام اور آسان بنانا ہو گا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام فتیجا سکولن میں عید مِلن پارٹی منعقد کی جس میں سفارتخانہ پاکستان سویڈن ڈپٹی ہیڈ مشن عبدالرازق تنبو مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستانی کیمونٹی کی سیاسی و سماجی مذہبی صحافی برادری نے اپنی فیمیلز سمیت بھرپور شرکت کی۔ عید ملن میلے میں کھانے کے سٹالز، سویٹ، ریڈی میڈ کپڑوں اور دیگر اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر فیملیز سمیت خاص طور پر بچوں نے بھی پاکستان کے ثقافتی رنگوں کا خوب لطف اٹھایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کئیر ہوم میں زیرتعلیم یتیم بچوں کے لئے عیدی تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے پبلک ریلیشنر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی اس تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی محمد اسحاق، آغوش آرفن کیئر ہوم کا عملہ اور بچوں کی نگہداشت کرنے والی ”مدرز“ موجود تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہرِ اعتکاف میں فری میڈیکل کیمپ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سینکڑوں خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگ دیئے گئے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، خرم شہزاد، شہباز طاہر و دیگر رہنما موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں غرباء و مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سید مشرف علی شاہ نے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ملک بھر میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کے مطابق غرباء اور ضرورت مند افراد میں رمضان راشن بیگز تقسیم کروا رہی ہے، اس تقسیم کا بنیادی مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شریف پورہ میں منہاج کلینک کا افتتاح ڈاکٹر امتیاز چوہدری، راؤ عارف رضوی، ڈاکٹر فریحہ امتیاز، سجاد نقشبندی، ڈاکٹر مقبول احمد انصاری نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف معالج ڈاکٹر امتیاز چوہدری نے کہا کہ آج نفسا نفسی کے دور میں ہر شخص مادیت زدہ ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے اخلاقی اقدار پامال ہورہی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 25 مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ان میں ایک مسیحی جوڑا بھی شامل تھا۔ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے دولہوں اور دلہنوں کے ہمراہ آئے ہوئے 15 سو باراتیوں اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تمام دولہوں اور دلہنوں کو گھڑی جبکہ فضہ حسین قادری نے تمام دلہنوں کو سونے کا سیٹ تحفے میں دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ میڈیکل سائنس اور بیماریوں کی تشخیص میں جہاں حیرت انگیز ایجادات ہوئی ہیں اور علاج کی سہولیات میں ماضی کی نسبت کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے، وہاں امراض کی تشخیص اور علاج بھی انتہائی مہنگا ہوا ہے اور کم آمدنی والے افراد کے لئے علاج کے اخراجات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں، ایسے حالات میں عام آدمی کے لئے نفع و نقصان کی سوچ کے بغیر سستے اور فوری علاج کی سہولیات کے لیے اقدامات کرنا، میڈیکل کیمپ لگانا بہت بڑی انسانی خدمت اور عبادت ہے۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن کے علاقہ ہلابیسہ ذولولینڈ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ضرورت مند فیملیز میں بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء، اور کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا اور حضور سیدی شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی صحت اور درازیٔ عمر کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام وادی کشمیر کے برفانی رہائشی علاقوں میں اہل علاقہ کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے کنڈل شاہی، پارس کاغان، گڑھی دوپٹہ اور نیلم ویلی کے رہائشی مستحقین کو امدادی سامان تقسیم کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے کے پی کے اور وادی کشمیر کے سینکڑوں خاندانوں کو ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا، جس میں گرم کپڑے، رضائیاں اور راشن شامل تھا۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر رواں برس برفانی علاقہ کے رہائشیوں کی مدد کی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کنڈل شاہی وادی کشمیر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعضا جما دینے والی سردی میں منہاج ویلفیئر کے رضا کاروں کا انسانی خدمت کا جذبہ خون گرما دینے والا ہے۔ اللہ رب العزت یہ جذبہ سلامت رکھے اور اس کا اجر عظیم عطاء کرے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مسلسل تین روز سے وادی نیلم کشمیر کے دور افتادہ دیہاتوں میں گھروں میں محصور مستحقین میں گرم کپڑوں، راشن، رضائیوں، جرابوں، دستانوں پر مشتمل خصوصی ونٹر پیکیج تقسیم کیے جارہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.