سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پورے ملک میں اجتماعی قربانی کیلئے بڑے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں اور پورے ملک میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 250 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ 125 مقامات پر مرکزی سطح سے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔
فرسودہ رسم و رواج اور غربت میں جکڑے معاشرے میں بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنا غریب کے لئے ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ ان حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں چلنے والی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 اجتماعی شادیوں کی چھٹی سالانہ پروقار تقریب 23 اکتوبر 2011ء منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی کے سامنے زکریا پارک میں منعقد ہوئی۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں گوجرہ کے مقام پر زیر تعمیر منہاج ماڈل اسکول اور اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ یہ ماڈل اسکول منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام تعمیر کیا جارہا ہے، جس میں زلزلہ 2010ء کے متاثرین کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے زلزلہ 2010ء سے متاثرین لوگوں کے لیے راجن پور میں بنائے جانے والے زیر تعمیر مکانات کا دورہ کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین 2010ء کیلئے چاروں صوبوں میں 784 مکانات بنائے ہیں جن میں 500 مکانات کی تعمیر و مرمت بھی شامل تھی جبکہ 284 مکانات جو مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے تھے اُنکی از سر نو تعمیر کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن سدھنوتی کے زیراہتمام منوٹہ میں عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔ مستحقین میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیس گھرانوں کے مستحق افراد کو نقد کیش، کھانے پینے کی اشیاء سمیت بچوں کو بھی عید گفٹ دیئے گئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ڈگری اور گولارچی میں دو منہاج خیمہ بستیاں قائم کر دی ہیں۔ جس میں 500 سے زائد افراد مقیم ہیں۔ ہر خیمہ بستی میں 250 افراد کو عارضی رہائش دی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کراچی میں ملاقات کی۔ آپ کی یہ ملاقات 27 اگست 2011ء کو وزیراعلیٰ کے دورہ کراچی کے موقع پر ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے فری میڈیکل کیمپ 26 ستمبر 2011ء کو لگایا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے تیس روزہ فری میڈیکل کیمپس کا آغاز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے ہوا تھا جس میں مریضوں کی بڑی تعداد کو جرمنی سے منگوائی گئی میڈیسن مفت دی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت راجن پور اور گرد و نواع کے متاثرین سیلاب 2010ء کو امدادی چیکس اور مکانات کے گھروں کی چابیاں دی گئیں یہ چیکس اور چابیاں راجن پور میں دوران تقریب دیئے گئے یہ چیکس اور چابیاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی اراکین جن میں افتخار شاہ بخاری، رانا فیاض احمد، شاکر مزاری نے متاثرین میں تقسیم کیں
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت راجن پور میں متاثرین سیلاب کی 10 بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری تھے جبکہ تقریب کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ رانا فیاض احمد نے کی۔ تقریب میں ساجد محمود بھٹی، منور بھٹی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے 30 روزہ فری میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کیمپ میں اہل علاقہ سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو جرمنی سے منگوائی گئی فری میڈیسن مفت دی جارہی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بلوچستان کے نواحی علاقوں میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس اور تعمیر کردہ گھروں کی چابیاں تقسیم کر دیں ہیں۔ اس حوالے سے 22 ستمبر 2011ء کو ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقے شامل تھے۔
سندھ میں ملک کے بدترین سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ریلیف سرگرمیوں کے پہلے مرحلے میں میر پور خاص، ڈگری اور گلارچی بدین میں خیمہ بستیاں لگائی جا رہی ہیں۔
مورخہ 26 اگست 2011ء بمطابق 27 رمضان المبارک بروز اتوار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر تحصیل کوٹلی کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ممبر کشمیر کونسل محمد محبوب چوہدری تھے، جبکہ تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے فرمائی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفر گڑھ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ 10 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 22 جولائی 2011ء کو ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت امیر پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.