سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مظفر گڑھ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 22 جولائی 2011ء کو مظفر گڑھ، کوٹ ادوو اور گرد و نواع کے متاثرین سیلاب میں تعمیر کیے گيے گھروں کی چابیاں دینے کی تقریب ہوئی۔ جس میں گھروں کی چابیاں مالکان کو دینے کے علاوہ دیگر متاثرین کو نقد امدادی چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔ چابیاں اور امدادی رقم کے چیکس میں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام بلڈ ڈونر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حویلی لکھا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں نوجوانوں اور بالخصوص طلبہ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں نوجوانوں کو خون دینے کی اہمیت سے آگاہ بھی کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید والہ کے زیراہتمام دو شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اگست 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری اور ممبر صوبائی اسبملی رائے محمد اسلم کھرل نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سابق سیکرٹری جنرل رانا فیصل، میاں افتخار احمد، انجینئر رفیق نجم اور علامہ محب النبی طاہر عبدالغفار بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش نے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں غریبوں، مساکین اور بے سہارا افراد کے لئے رمضان پیکج کا اہتمام کیاجسے منہاج القرآن بنگلہ دیش کے امیر صوفی میزان الرحمن کی زیر قیادت اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد ابوالکلام کی نگرانی میں رمضان کے دوران مستحق افراد تک پہنچایا گیا۔
سفیر تحریک منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مورخہ 30 اگست 2011ء کو مرکز منہاج القرآن باندوشہر ابراکی کین جاپان میں ’’ قرآن پاک ‘‘ کی تعلیم حاصل کرنے والے کمسن جاپانی بچوں میں عید الفطر کی خوشی کے تحائف تقسیم کئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ کے زیر انتظام مستحقین تحصیل کھوئیرٹہ میں تقریب تقسیم عید راشن پیکج کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ امجد علی مغل تھے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ نے تحصیل بھر میں غریب اور مستحق سو (100) خاندانوں میں عید کا راشن تقسیم کیا۔
تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف 30 اگست 2011ء کو عید کا چاند نظر آنے پر مکمل ہو گیا۔ شہر اعتکاف میں شریک ہزاروں معتکفین و معتکفات نے عید الفطر کا چاند نظر آنے کے باقاعدہ اعلان کے بعد ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کیں۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بھی تمام شرکاء کو اعتکاف مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ اختتامی نشست میں آپ نے لندن سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس دعا کرائی۔
منہاج یوتھ لیگ نور پور، پاکپتن شریف کی تنظیمات نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے 24 جولائی 2011ء کو فری بلڈ گروپنگ کیمپ الفرید سکول سید وارث شاہ روڑ ملکہ ہانس میں لگایا گیا۔ لگایا، یہ کیمپ صدر منہاج یوتھ لیگ تحصیل نور پور رانا شکیل احمد کی رہنمائی میں منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز کلام الٰہی سے صبح نو بجے ہوا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام غریب اور نادار لوگوں میں ’’فری رمضان پیکج‘‘ تقسیم کیا گیا، جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور اشیائے خردونوش شامل تھیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوفی محمد سرور (ڈی۔ ایس۔ پی ڈسکہ) مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (روٹرڈیم) ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 23 جولائی 2011ء کوایک چیئرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 جولائی 2011ء کو ایک مقامی ریسٹورنٹ میں چیئرٹی ڈنر کااہتمام کیا گیا۔ ڈنر کا مقصد مخیر حضرات کو ’’آغوش ‘‘ کے دوسرے مرحلے ’’ بچوں کی کفالت‘‘ کے بارے میں بریفنگ دینا تھا، جس کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیاتھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء لیہ میں سیلاب 2010ء کے 20 متاثرہ خاندانوں کے دس جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
لیہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر37 متاثرین سیلاب کو امدادی چیکس اور مکانات کی تعمیر کے بعد علامتی چابیوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ افتخار شاہ بخاری، رانا فیاض احمد خان، احمد نواز انجم و دیگر عہدیداران نے متاثرین میں چیکس تقسیم کیے اور گھروں کی علامتی چابیاں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندئے بڑی تعداد میں موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راوی ٹاؤن مغلیہ پارک شاہدرہ لاہور کے تحت منہاج فری پولی کلینک کے افتتاح کی تقریب مورخہ 16 جولائی 2011 کو منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخا ر شاہ بخاری تھے جبکہ MWF کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد معین، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر قاسم و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام 01 جولائی 2011ء سے فری سمر سکول کا اہتمام کیاگیا جس میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے طلباء اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.