سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد نے فیصل آباد میں 80 امدادی کیمپ لگائے۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات بتائیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی امدادی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ نے عید سے پہلے ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان سیلاب متاثرین تک پہنچا دیا ہے۔ اس کے لیے امدادی سامان کے 3 ٹرک جمع کیے گئے، جن میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سامان کا ایک ٹرک مرکزی منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے حوالے کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فانڈیشن کے زیراہتمام Pak Trust uk کے تعاون سے رمضان المبارک میں منہاج خیمہ بستی نوشہرہ کے 600 اور منہاج خیمہ بستی اکوڑہ خٹک میں 250 افراد کے لیے افطار ڈنر اور سہری کے کھانے کا اہتمام کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کاانعقاد چار ستمبر 2010ء کو نوشہرہ میں جب کہ 5 ستمبر کو اکوڑہ خٹک میں ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے سیلاب متاثرین کے ساتھ عیدالفطر گزاری، اس سلسلے میں 9 ستمبر 2010ء کو سیلاب زدگان کے ساتھ عید گزارنے کے لیے مرکز سے ایک وفد نوشہرہ کو روانہ ہوا۔ وفد میں رانا فیاض احمد خان مرکزی نائب ناظم اعلیٰ، سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل، ناظم اجتماعات محمد جواد حامد، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، علامہ غلام مرتضیٰ علوی مرکزی ناظم تربیت، میاں عبدالقادر قادری، سمیرا رفاقت مرکزی ناظمہ ویمن لیگ، ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ، سدرہ کرامت مرکزی ناظمہ دعوت، صدف اقبال مرکزی ناظمہ MSM، ارشاد اقبال ناظمہ ویمن لیگ لاہور اور دیگر مرکزی عہدیداران بھی شامل تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر تمام مرکزی قائدین اور رضا کاران نے عید الفطر متاثرین سیلاب کے ساتھ منائی۔ اس سلسلہ میں مرکز سے مردوں کے 4 اور خواتین کا ایک وفد تشکیل دیا گیا۔ ایک وفد جنوبی پنجاب اور سندھ کے متاثرین کے ساتھ عید منانے کے لیے روانہ ہوا جس کی قیادت شیخ زاہد فیاض سربراہ فلڈ ریلیف کمیٹی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لئے امدادی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کہ نوجوان "جھولی پھیلاؤ" مہم کے ذریعے فنڈ جمع کررہے ہیں۔ یہ نوجوان گروپ کی شکل میں سیالکوٹ کی ہر شاہراہ پر ہر دوکاندار کے پاس جا کر سیلاب زدگان کے لئے فنڈ جمع کر رہے ہیں۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مجلس شوریٰ میں جاری کردہ احکامات کی روشنی میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ نے بڑے پیمانے پر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ناظمہ ویمن لیگ نے مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا اور باہمی مشاورت سے امدادی کاروائیوں کا لائحہ عمل طے کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کی طرف سے متاثرین سیلاب کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ مالیت کے امدادی سامان کے 29 ٹرک مظفر گڑھ، لیہ، کروڑ، روجھان، کوٹ سلطان، جھنگ، کروڑ لعل عیسن اور راجن پور میں پہنچا دیئے گئے ہیں جس کی نگرانی ناظم تحریک منہاج القرآن فیصل آباد انجینئر محمد رفیق نجم کر رہے ہیں۔ فیصل آباد میں 80 کیمپ لگائے گئے ہیں، مرکزی کیمپ دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں قائم کیاگیا ہے۔
منہاج خیمہ بستی اکوڑہ خٹک میں متاثرین سیلاب کی لیے ایک خصوصی افطار اور سحری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری، بلال مصطفوی (ایڈوائزر میڈیا)، الطاف شاہ (انچارج خیمہ بستی)، لیاقت علی (منہاج ایمبولینس سروس اکوڑہ خٹک) اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
دو ٹرکوں پر مشتمل منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا تیسرا امدادی قافلہ راجن پور اور روجھان روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ مصیبت میں گھرے متاثرہ لوگوں میں عیدی تقسیم کرے گا۔ قافلہ کے ہمراہ صوبائی نائب امیر راؤ اسحاق بھی ہمراہ تھے۔
حالیہ سیلاب سے متاثرہ ضلع چارسدہ میں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 500 خاندانوں میں ماہانہ فوڈ پیکج کی تقسیم کی گئی۔ یونین کونسل میر امدادا گل آباد اور یونین کونسل گل بیلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 500 خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ جن کو ماہانہ بنیادوں پر فوڈ پیکج کی تقسیم کی جارہی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر 12,000 کارکنان اور رضا کاران سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک متاثرین سیلاب کی بحالی پر 12 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لیے امدادی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اسلام آباد میں امدادی کیمپ لگایا ہوا ہے، جہاں لوگ ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء کے علاوہ کیش بھی جمع کرا رہے ہیں۔
منہاج ويلفيئر فاونڈيشن ليہ کے زيراہتمام متاثرين سيلاب کے ليے ٹينٹس تقسيم کيے گئے۔ اس حوالے سے ليہ ميں ايک خصوصي کيمپ لگايا گي، جہاں بہترين اور قيمتي ٹينٹ سيلاب زدگان کو فراہم کيے گئے۔ يہ ٹينٹ لاہور سے پاک چائنہ مشينري والوں نے منہاج ويلفيئر فاونڈيشن کو عطيہ کيے تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے مورخہ 3 ستمبر 2010ء کو اسپورٹس ہال El Raval اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کیا ، جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام کی تفصیلات بتائیں اور اہل بارسلونا سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.