سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو کے زیراہتمام 21 فروری کو سالانہ تقیسم انعامات کے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں سکول کے بچوں اور انکے والدین نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان ایمبسی کے ویلفیئر اتاشی شیخ شیراز احمد تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 32 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو ٹاؤن شپ بغداد ٹاون میں ہوئی۔ اس تقریب کو منہاج یونیورسٹی کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے لیے خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا، جہاں تمام مہانوں، براتوں اور شرکاء کے لیے وی آئی پی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گوجرانوالہ کے علاقہ وانڈو (PP-99) میں ايمبولينس سروس کا آغاز کر ديا ہے۔ اس کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں ميں منہاج ويليفیئر فاؤنڈيشن کے فري ايمبولينسز کي تعداد 25 ہو گئي ہے۔
جشن عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 32 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو صبح 10:00 بجے منہاج پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوگی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کے پہلے روز تین بڑی NGO's "دارالامان"، "دارالشفقت" اور "سوشل ویلفیئر کمپلیکس" میں کھانے کی تقسیم کی۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر "دارالامان" میں باقاعدہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں بے سہارا خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اسٹوڈنٹ ویلفیئر بورڈ (SWB) نادار طلبہ کے لئے ہر سال اسکالر شپ جاری کرتا ہے، جس کے لئے اسکالر شپ امتحان منعقد کیا جاتا ہے۔ امسال بھی سیشن 10-2009 کے اسکالر شپ کا امتحان لیا گیا اور اس کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ دنوں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیراہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے عظیم پروجیکٹ آغوش کے حوالہ سے ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا جو کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن یوتھ لیگ برطانیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا گیا۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح بنگلہ دیش میں بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی اور چرمہائے قربانی مہم 2009ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش نے چٹا گانگ، دوہزاری اور انوارہ میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔
کمالیہ میں منہاج القرآن کے لائف ممبر محمد حسین ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے اپنا تعمیر شدہ گھر منہاج القرآن کے لیے وقف کر دیا ہے۔ اس گھر کی رجسٹری بمع ٹرانسفر لیٹر ادارہ کو دے دی گئی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے قربانی مہم 2009ء میں ہزاروں جانور قربان کر کے سنت ابراہیمی کو ادا کیا۔ اجتماعی قربانی کے گوشت کو مستحقین میں کو تقسیم کرنے کے علاوہ 25 ہزار خاندانوں کو گوشت بطور تحفہ عید بھی پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں گوشت کی تقسیم کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے وسیع انتظامات کئے تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دنیا بھر میں سیکڑوں تعلیمی ادارہ جات چل رہے ہیں جو جہالت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ اسی سلسلہ کے تسلسل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو-کے کے تعاون سے مری بھوربن میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے قیام کا آغاز کیا گیا ہے۔
گذشتہ دنوں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ اقبال اعظم نے ھالینڈ کا دورہ کیا سب سے پہلے ھالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منہاج القرآن ہالینڈ کے صدر محترم مقصود بٹ سے ملاقات کی اور اس کے بعد نماز جمعہ کے اجتماع میں علامہ اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں قربانی اور آغوش پروجیکٹ کے متعلق سامعین کو MWF کے منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ 6 نومبر 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوا، ہزاروں مستحق افراد کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور انہیں بینائی کی عظیم دولت نصیب ہوئی۔ آئی کیمپ میں ملک بھر سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں اور دار الاحسان ویلفیئر سوسائٹی نے مشترکہ طور پر 11 اجتماعی شادیوں کی تقر یب محلہ امام بارگاہ خانقاہ ڈوگراں میں منعقدہ ہوئی۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تقريب کے مہمان خصوصي تھے۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بھڑتھ سیالکوٹ کے زیر اہتمام غریب، مستحق اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بھڑتھ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محمد سلیم بٹ امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے فرمائی۔ جب کہ مہمان خصوصی چوہدری ظہیر احمد گجر مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ تھے۔ نقابت کے فرائض محمد اشرف قادری فاضل منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ادا کئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.