سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں سب سے بڑی اجتماعی قربانی کا اہتمام ٹاون شپ بغداد ٹاون میں کیا گیا جہاں ہزاروں جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔ 28 نومبر 2009ء کو عید الاضحیٰ کی نماز کے فوری بعد صبح 10 بجے اجتماعی قربانی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی شادیوں کی پُر وقار اجتماعی تقریب 15 نومبر 2009ء کوگلفشاں کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب کے لیے معاشرے کے مستحق افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نےگزشتہ سالوں کی طرح اس سال (2009) بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا ہے۔ مرکزی قربان گاہ ٹاون شپ، لاہور میں قربانی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجتماعی قربانی کے لیے ہزاروں جانور خریدے گئے ہیں۔
امت مسلمہ ہر سال سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا اہتمام کرتی ہے۔ یوں قربانی جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے وہیں یہ عمل معاشرے کے محروم طبقات کی داد رسی کا ذریعہ بھی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک مورخہ 15 نومبر 2009ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے وزٹ کے لئے تشریف لائے، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری کے گھر تحریک منھاج القرآن تحصیل کمالیہ کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حسین پورہ، واہگہ ٹاؤن، لاہور کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مورخہ 15 نومبر 2009ء کو ہوا جس میں بلڈ گروپنگ، ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ اور ہیپاٹائٹس بی کی فری ویکسینیشن کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھونکل، وزیر آباد کے زیراہتمام منہاج فری ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب مورخہ 15 نومبر 2009ء کو منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) گوجرانوالہ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم افتخار شاہ بخاری تھے۔
معاشرے میں افراد کے مابین مختلف نوعیت کے جھگڑوں کو ختم کرنے، باہمی رنجشوں کے حصار سے نکال کر معاشرے میں انسانیت کا احترام عام کرنے اور محبت، رواداری اور امن کے فروغ کے لئے "منہاج مصالحتی کونسل" کا قیام عمل میں آ رہا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب مورخہ 11 اکتوبر 2009 بروز اتوار چک 40 کانڈیوال سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب چودھری محمد اسماعیل سندھو نے کی۔
علامہ محمد اقبال اعظم نے کہا کہ دنیا یتیم خانوں کے نام سے بے سہارا بچوں کو پناہ دیتی ہے لیکن شیخ الاسلام نے معصوم بچوں کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے اور انہیں معاشرہ میں برابر مقام دینے کی خاطر پاکستان میں یتیم و بے سہارا بچوں کے لیے پناہ گاہ کو ’’آغوش‘‘ جیسا خوبصورت نام دیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش نے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریبوں اور مستحقین کے لیے رمضان پیکج کا اہتمام کیا تھا۔ جسے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد تک پہنچایا گیا۔ رمضان پیکج میں راشن کے علاوہ سلے ہوئے کپڑے بھی شامل تھے۔ یہ انتظام بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں کیا گیا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں ایسے 1500 مقامات منتخب کیے ہیں جہاں پانی کی اشد کمی ہے۔ دسمبر 2008ء تک ان مختلف مقامات میں سے 750 مقامات پر ہینڈ پمپس اور الیکٹرک واٹر پمپس انسٹال کروا دیئے گیے ہیں۔
ATIB کے تعاون سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام زیر تعمیر پراجیکٹس میں منہاج پبلک اسکول و اسلامک سنٹر پٹہیکہ تحصیل نصیر آباد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اس سال اسکول میں نرسری تا سوئم کلاسز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ بنگلہ دیش کے زیراہتمام بھی اس سال چٹاگانگ میں خصوصی افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں روزانہ سینکڑوں افراد افطاری کرتے ہیں۔
بستی نوشہرہ روڈ مردان میں متاثرین سوات و مالاکنڈ ڈویژن کے لیے بنائی جانے والی منہاج خیمہ بستی میں اس وقت 75 خاندانوں کے 500 سے زائد افراد مقیم اور زیرکفالت ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام اب تک متاثرین کے لیے 2 خیمہ بستیاں اور 38 منہاج رہائشی یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں تقریبا 3 ہزار افراد کو امدادی سامان کے علاوہ ہر پندرہ دن بعد راشن کی ترسیل کی جاتی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.