سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پی پی 153 لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج ویلفیئر کلینک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مستحق مریضوں کی طبی مدد فی زمانہ عبادت اور انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔ پاکستان میں علاج بہت مہنگا ہو گیا، عام آدمی علاج کیلئے مہنگی ادویات، بھاری فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر کلینک کے قیام پر مقامی رہنماؤں اور مخیر حضرات کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہا۔
آغوش کمپلیکس کراچی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن اور چیئرمین آغوش آرفن کیئر ہومز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ تقریب میں آغوش کمپلیکس کراچی کے اساتذہ، انتظامیہ اور منہاج القرآن و جملہ فورمز کراچی کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش میں زیرتعلیم بچوں کے ہمراہ شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازیٔ عمر کیلئے دعا کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے مقامی چرچ میں مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس تقریب میں ظہرانہ دیا گیا۔ 25 دسمبر 2020ء کو کرسمس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے شرکت کی۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کرسمس تقریب کے شرکاء کو خصوصی کھانا دیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام نارووال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا، کیمپ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر نارووال میں لگایا گیا، مضافات کے دیہات کے درجنوں خواتین و حضرات کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔ مریضوں کو ادویات اور عینکیں بھی مہیا کی گئیں۔ دو روزہ فری آئی کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا دور حاضر کے جدید ترین طریقہ آپریشن کے مطابق 61 مریضوں کی فیکو سرجری کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی نے دورہ پاکستان پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کےزیراہتمام زیرتعمیر پراجیکٹ خانیوال ایجوکیشنل کمپلیکس برائے طالبات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ہیڈ سید امجد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ضیافت میلاد میں لنگر تقسیم کیا، ایم ایس ایم کے منعقدہ ضیافت میلاد پروگرام میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے خصوصی طور پر لنگر تیار کرایا اور پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء میں تقسیم کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی نے ٹاؤن شپ لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیڈ آفس میں ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خرم شہزاد بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی نے تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیرانتظام یتیم بچوں کی کفالت کے ادارہ آغوش کراچی کا وزٹ کیا، اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی 37ویں عالمی میلاد کانفرنس کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کانفرنس کے ہزاروں شرکاء کی سہولت کے پیش نظر میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹیم موجود تھی۔ منہاج میڈیکل کیمپ میں مردوخواتین اور بچوں نے اپنے چیک اپ کرائے اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن انڈیا کے زیراہتمام 26 اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد دکن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے یکوت پورہ، جالپالی، تالاب، امان نگر، الجبیل کالونی اور عثمان نگر کے علاقوں کے سیلاب متاثرین سمیت 13 سو متاثرہ خاندانوں کو مختلف امدادی اشیاء دی گئیں۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یوکے کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین مشہدی نے آغوش آرفن کئیر ہوم لاہور کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آغوش کرنل (ر) مبشر اقبال نے فیصل مشہدی کو آغوش کمپلیکس بارے خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ آغوش میں مستحقین بچوں کو بلا تفریق لیا جاتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جہلم میں کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل ’’ایم ڈبلیو ایف کچن‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔ کچن میں پکا پکایا کھانے پر مشتمل ’’فوڈ پیک‘‘ موجود ہیں، جنہیں روزانہ مختلف علاقوں میں مستحقین، غرباء، مساکین اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل پاہگ پنوال تحصیل ایکسپریس ہائی وے کیپیٹل زون اسلام آباد کے زیراہتمام مختلف سکولز میں فیس ماسک کی اہمیت و افادیت پر آگاہی مہم اور بڑی تعداد میں بچوں اور سکولز انتظامیہ میں ماسک تقسیم کیے گئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے زیراہتمام پاکستان کے علاقہ تھرپارکر میں مستحقین کو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن پیک تقسیم کیے گئے۔ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یوکے کے رہنماؤں نے تھرپارکر میں کیمپ لگا کر مستحقین کو راشن پیک مہیا دیئے۔ راشن پیک میں آٹا، کھانے کا تیل، پینے کے پانی سٹور کرنے کے لیے کولر اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میرپور آزاد کشمیر کھڑی شریف میں زلزلے میں مسمار ہونے والے گھروں کی تعمیرنو مکمل ہونے پر مالکان کو گھروں کی چابیاں دی گئیں، اس حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، سید امجد علی شاہ اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی، جن متاثرین کو گھر تعمیر کر کے دیئے گئے انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا، متاثرین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمارے آنسو پونچھنے آئی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لئے ہماری ڈھیروں دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ویلفیئر آرگنائزیشن کو تاقیامت قائم و دائم رکھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.