سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
حلقہ جات کا مقصد علومِ حدیث کی تعلیم و ترویج اور احادیث نبویﷺ کی روشنی میں معاشرتی تربیت و اصلاح کے فریضہ کی انجام دہی ہے۔ آج معتکفات کو حلقات میں صلہ رحمی کی اہمیت کے بارے میں روشناس کروایا گیا۔ صلہ رحمی کا حقیقی مفہوم قرابہ کی بے اعتنائی اور زیادتی کے باوجود اُن سے خیرخواہی، نرمی، محبت، احسان اور حُسنِ سلوک کا معاملہ رکھنا ہے۔
شہرِ اعتکاف 2025 کی ساتویں نشست: سالانہ عالمی روحانی اجتماع جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے چھٹی نشست میں "صحراے عِشق میں چند عارفوں سے ملاقات" کے موضوع پر فکر انگیز خطاب، انہوں نے کہا کہ سارا تصوف اخلاق کی عمدگی کا نام ہے۔ منہاج القرآن علم و شعور کے فروغ کی تحریک ہے۔ منہاج القرآن نہ پیری مریدی کرتا ہے اور نہ ہی یہاں تصوف کے نام پر ڈھونگ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف 2025ء میں "والدین کی ذمہ داریاں اور اولاد کے حقوق، اولاد کی ذمہ داریاں اور والدین کے حقوق" کے موضوع پر بصیرت افروز اور مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے والدین کی عظمت ان کے حقوق اور اولاد کی ذمہ داریوں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنی اولاد کی تربیت کے لیے اپنی زندگیاں قربان کر دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں جو بلند مقام عطا فرمایا ہے، وہ کسی اور کے لیے نہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ویمن اعتکاف میں معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ صبح جلدی جاگنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ان حلقہ جات کا مقصد علومِ حدیث کی تعلیم و ترویج اور احادیث نبویﷺ کی روشنی میں معاشرتی تربیت و اصلاح کے فریضہ کی انجام دہی ہے
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ویمن اعتکاف میں معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ قرآن کی تلاوت اور اس حدیث مبارکہ کی اہمیت پر حلقہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ حلقہ جات میں آج قرآن حکیم کی تلاوت اور اس کے آداب کے حوالے سے مختص کیا گیا
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف 2025 میں صلوٰۃ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں معتکفات کو نماز کی شرائط، فرائض اور واجبات کے متعلق جامع آگاہی دی گئی۔ خواتین کو نماز کے تمام اراکین کی ادائیگی اور نماز کا درست طریقہ عملی طور پر سکھایا گیا۔ اس صلوٰۃ کیمپ میں اجتماعی نماز کے طریقے سے بھی معتکفات کو روشناس کروایا گیا۔
شہرِ اعتکاف 2025 کی تیسری نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب بعنوان عشق الٰہی اور لذت توحید
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ویمن اعتکاف میں معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ روزمرہ معاملات اور حقوق و فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کیلئے حلقہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ حلقہ جات میں آج نماز کی پریکٹس (تجوید کے ساتھ)، فوائد، فقہی مضامین اور نماز کے فضائل کے حوالے سے مختص کیا گیا تھا۔
ویمن اعتکاف گاہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پاکستان کے طول و عرض سے تشریف لائی سینکڑوں معتکفات کی تعلیم و تربیت کے لیے شہر اعتکاف میں 14 سے زائد تربیتی حلقہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ الاعظمیہ بلڈنگ میں منعقد حلقہ جات میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماعی اعتکاف 2025 میں روحانی سکون، علم و معرفت اور عبادت کے حسین لمحات میں شامل ہونے کے لیے خواتین کی آمد کا سلسلہ جاری!
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ملک بھر میں آن لائن اور فزیکل "دورہ قرآن" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دورہ قرآن میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کی قرآن سکالرز تدریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے (وائس) کے زیراہتما م خواتین کے عالمی دن کے موقع پر’’ وقارِ نسواں و خاندانی استحکام‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے خواتین کے اقتصادی استحکام اور ویمن امپاورمنٹ سے متعلق موجودہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
تعلیم القرآن اکیڈمی سماہنی آزاد کشمیر میں ردائے فضیلت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قرآن مجید کی اہمیت کے موضوع پر محترمہ عائشہ مبشر (ناظمہ شعبہ جات بی) نے سیر حاصل گفتگو فرماتے ہوئے پیغام دیا کہ امت مسلمہ کو کلام الٰہی سے اپنا تعلق بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا و آخرت میں کامیابی صرف قرآن سے حقیقی معنوں میں جڑنے میں ہے۔
عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ ’’وائس‘‘ کے زیرِاہتمام ایک خصوصی تقریب "معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار" کے عنوان سے انعقاد کیا جا رہا ہے، تقریب میں خواتین کو درپیش سماجی، تعلیمی اور معاشی مسائل پر ماہرین اظہارِ خیال کریں گے۔ یہ تقریب 8 مارچ 2025ء کو رائل گرینڈ ہال، فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد ہوگی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.