سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کی جانب سے ربیع الاول پلان پر خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس بریفنگ کا مرکزی موضوع دروسِ سیرت اور عملی زندگی کا احیاء تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ربیع الاول پلان لانچنگ کی پُرنور تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے تنظیمی ذمہ داران اور عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز (TOT) کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی نے "دعوتی سرگرمیوں کے ذریعے اہداف کا حصول اور نتیجہ خیزی کا میکانیزم" کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز (TOT) کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں مرکزی وفد سے ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل محترمہ لبنیٰ مشتاق نے خصوصی خطاب فرمایا۔ انہوں نے "مراکزِ علم کا قیام، استحکام اور جدید دعوتی انداز" کے موضوع پر جامع اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس منصوبے کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ (حیدرآباد) کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبر کوآرڈینیشن کونسل، محترمہ صائمہ نور صاحبہ نے سندھ حیدرآباد میں منعقدہ ٹریننگ آف ٹرینرز سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ منہاج القرآن کی رفاقت، اس کے اہداف اور اس کی عملی افادیت پر جامع گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب شعبہ عرفان الہدایہ کے اشتراک سے آن لائن فہم القرآن کورس کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کا دورانیہ 15 روز پر مشتمل تھا۔ اس کورس کا بنیادی مقصد قرآن مجید سے رجوع، اس کے فہم و تجوید کی تعلیم اور عملی زندگی میں اس کے پیغام کو نافذ کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی ایسٹ اور ویسٹ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبر کوآرڈینیشن کونسل، محترمہ صائمہ نور صاحبہ نے کراچی میں منعقدہ ٹریننگ آف ٹرینرز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت، اس کے اہداف اور اس کی عملی اہمیت پر جامع روشنی ڈالی۔ محترمہ صائمہ نور نے بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت اور صحبت کی برکت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رفاقت ہی مشن مصطفویٰ کو آگے بڑھانے کا اصل ذریعہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی ایسٹ اور ویسٹ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ، محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ نے خصوصی خطاب فرمایا
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز محترمہ ایمان طاہر کی دلنشین تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد رسولِ مقبول ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت محترمہ صوبیہ انصاری نے پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت ضلع جڑانوالہ، ضلع سمندری اور ضلع گوجرہ کی تنظیم نو کے اجلاس منعقد ہوئے، جن میں مرکز سے محترمہ صائمہ نور صاحبہ (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب) اور محترمہ حافظہ رابعہ شفق صاحبہ (جنرل سیکرٹری مصطفوی سسٹرز) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد، محترمہ صائمہ نور(زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب) اور سسٹر حافظہ رابعہ شفق(جنرل سیکرٹری مصطفوی سسٹرز) نے جھنگ کے دونوں اضلاع (اے اور بی) کا تنظیمی دورہ کیا، جس کا بنیادی مقصد ضلعی تنظیم سازی تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد صائمہ نور (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب) اور سسٹر حافظہ رابعہ شفق صاحبہ (جنرل سیکرٹری مصطفوی سسٹرز) نے فیصل آباد کے تینوں اضلاع A، B اور C کے تحت منعقدہ تنظیم نو اجلاسوں میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ ٹریننگ آف ٹرینرز سیشن میں ڈپٹی سیکرٹری ایگرز ڈیپارٹمنٹ محترمہ حنا فاطمہ نے ’’ٹریننگ آف ٹرینرز کی اہمیت و مقاصد اور ٹریننگ کا طریقہ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز (T.O.T) سیشن میں نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم نے "منہاج القرآن کی فکری واضحیت، اسلوب و دعوت" کے موضوع پر نہایت مؤثر اور فکر انگیز خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.