سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی دو رکنی وفد نے شمالی راولپنڈی کا تنظیمی وزٹ کیا۔ وفد میں محترمہ ارشاد اقبال اعوان (ممبر کوآرڈینیشن کونسل MWL) اور محترمہ حنا فاطمہ (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) شامل تھیں۔ اجلاس محترمہ ارشاد اقبال اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی راولپنڈی کی تنظیم نو کی گئی۔
لاہور پریس کلب میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب کی ممبران نے شرکت کی۔ اس روح پرور محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ روحانی محفل عشقِ رسول ﷺ کے جذبات سے معمور تھی جس میں علاقے بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی دو رکنی وفد نے ضلع اٹک شرقی کا تنظیمی دورہ کیا۔ وفد میں محترمہ ارشاد اقبال اعوان (ممبر کوآرڈینیشن کونسل MWL) اور محترمہ حنا فاطمہ (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) شامل تھیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹک میں ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محترمہ ارشاد اقبال نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھمبر کے زیر اہتمام منعقدہ پندرھویں سالانہ میلادالنبی ﷺ کانفرنس میں ایگرز بھمبر نے اپنی منفرد اور پُراثر پرفارمنسز کے ذریعے شرکاء کے دلوں کو عشق مصطفیٰ ﷺ کے نور سے منور کیا۔ ایگرز اور گلو ایجوکیشن سسٹم کے بچوں نے نعتیہ کلام اور ٹیبلوز نے سماں باندھ دیا۔ شرکاء نے بچوں کے ذوق و شوق اور عقیدت سے سرشار انداز کو سراہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر کے زیراہتمام پندرھویں سالانہ میلادالنبی ﷺ کانفرنس برائے خواتین منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر سے تین ہزار سے زائد ماؤں، بہنوں اور بچوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد محترمہ ارشاد اقبال اعوان (ممبر کوآرڈینیشن کونسل) اور محترمہ حنا فاطمہ (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) نے شمالی پنجاب کے چار روزہ وزٹ کے دوسرے دن مری اور راولپنڈی وسطی کا دورہ کیا۔ منہاج اسلامک سنٹر، کری روڈ، راولپنڈی میں اجلاس کی صدارت محترمہ ارشاد اقبال اعوان نے کی، جس میں ضلعی صدر مسز کوثر امتیاز اور تحصیل مری و کوٹلی ستیاں کی خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت شمالی پنجاب میں تنظیمی وزٹس کا باقاعدہ آغاز ڈسٹرکٹ جہلم شرقی سے کیا گیا۔ اس وزٹ میں مرکزی سطح سے دو رکنی وفد شریک ہوا جس میں محترمہ ارشاد اقبال اعوان، ممبر کوآرڈینیشن کونسل MWL، اور محترمہ حنا فاطمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز شامل تھیں۔ وفد نے ڈسٹرکٹ نشست میں شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام روات ضلع اسلام آباد میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ننکانہ صاحب میں ایک عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا جس نے محفل کو مزید روح پرور بنا دیا۔ خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد نے اس روحانی محفل میں شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ سمندری کے زیراہتمام 7 اور 8 ستمبر 2025 کو تحصیل مریدوالا، ضلع سمندری کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔
منہاج القرآن مدھرے تحصیل پھالیہ میں ایک نہایت ہی خوبصورت اور ایمان افروز محفل میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد نعت کونسل منہاج کالج فار ویمن لاہور نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھکر کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شریک کی۔ نعت کونسل بھکر نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور فضا درود و سلام اور نعتیہ کلام سے معطر رہی
ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی نے میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بحیثیت اسکالر محترمہ روبینہ معین اور بطور نعت خواں سیدہ زرتاج بخاری نے شرکت کی۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین، طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ماڈل ٹاؤن لاہور میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوارڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خصوصی شرکت کی۔ اس کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ منہاج کالج فار ویمن کی طالبات نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.