سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پشاور زون کی ذمہ داران کے لیے ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبر کوآرڈینیشن کونسل محترمہ ارشاد اقبال نے آئندہ سال 2025 کے ورکنگ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پشاور زون کی ذمہ داران کے لیے ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعوتِ دین کا بنیادی مقصد انسان کو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر گامزن کرنا ہے
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلی کے زیراہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز سیشن کا انعقاد کیا گیا، جو ایک بھرپور تربیتی اور فکری نشست ثابت ہوئی۔ اس پروگرام میں تنظیمی، دعوتی اور فکری میدان سے متعلق اہم موضوعات پر مرکزی وفد نے سیر حاصل گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام فیلڈ ٹریننگ کیمپ منعقد ہوا، جس میں ضلعی و تحصیلی سطح کی تمام فورمز سے وابستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ کیمپ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جو محترمہ مقدس نے خوش الحانی سے پیش کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ محترمہ جویریہ فاطمہ نے پیش کی۔ کیمپ کی نظامت محترمہ مصباح قبیر نے انجام دی۔
سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس سرگودھا: ارشاد اقبال اعوان (ممبر مرکزی کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ) نے اپنے پُراثر، فکر انگیز اور جذبۂ ایمانی سے لبریز خطاب میں فرمایا کہ آج ہم جس عظیم ہستی کا ذکرِ خیر کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، وہ دخترِ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا، ثانیِ زہراء، کاروانِ کربلا کی جری و باوقار سالار، صبر و وفا کی مجسم علامت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا ہیں، جنہیں تاریخ احتراماً "ثانیہ زہراء" کے عظیم لقب سے یاد کرتی ہے۔
ٹریننگ آف ٹرینرز آزاد جموں کشمیر: عزرا اکبر مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر WOICE ہنر گھر نے "لیڈر کی خصوصیات" کے موضوع پر نہایت بصیرت افروز گفتگو کی۔
ٹریننگ آف ٹرینرز آزاد جموں کشمیر:جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس حافظہ رابعہ شفق نے نہایت پراثر انداز میں فتنوں کے دور میں ایمان کی حفاظت اور آج کے نوجوان کی اجتماعی جدوجہد میں شمولیت کے موضوع پر خطاب کیا۔
ٹریننگ آف ٹرینرز آزاد جموں کشمیر: نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات محترم رفیق نجم نے منہاج القرآن کے فکری نظریے، تنظیمی نظم و ضبط اور تحریکی شعور کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء کو عملی میدان میں پختہ قدم رکھنے کی تلقین کی۔
ٹریننگ آف ٹرینرز آزاد جموں کشمیر: حافظہ سحر عنبرین (ڈائریکٹر نظامت دعوت و تربیت) نے مراکزِ علم کے مقاصد، ان کے قیام کا طریقہ کار، نصاب کی اہمیت اور اہداف کے تعین جیسے موضوعات پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع بھمبر، آزاد کشمیر کے زیرِاہتمام ایک روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد 27 جولائی، 2025 کو ہوگا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" میں شرکت کرنے والے معزز مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پروفیسر عظمیٰ زریں نے "اعلائے کلمۂ حق کی خاطر کربلا میں موجود خواتین کے کردار" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کربلا کی غازی ہیں۔ سیدہ زینبؑ نے واقعۂ کربلا میں حق گوئی اور جرأت سے لوگوں کے منہ بند کر دیے۔
معروف ایجوکیشنسٹ اور لائف کوچ محترمہ حمیرا بھٹو نے سیدہ زینب کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو سیدہ زینبؑ کی حیاتِ مبارکہ سے واقفیت حاصل کرنا ازحد ضروری ہے۔ وہ ہستی جن کے نانا خاتم النبیین ﷺ، والد بابِ مدینۃُ العلم اور بھائی سرداران جنت ہیں، ان کی عظمت و رفعت کا مکمل احاطہ ممکن نہیں۔
ڈائریکٹر ایف ایم آر آئی، ڈاکٹر محمد فاروق رانا نے "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" سے مودّتِ اہلِ بیت اطہار کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینبؑ عظمت اور استقامت کا پیکر تھیں۔ آپ ظلم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئیں، ایک ناقابلِ تسخیر قلعہ کی مانند کھڑی رہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" کا انعقاد، جامعہ اُمّ الکتاب کی پرنسپل خانم طیبہ نقوی نے "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا بطور بیٹی اور وفاشعاری کی عظیم مثال" کے موضوع پر خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.