سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 38ویں یوم تاسیس پر مرکزی سیکرٹریٹ میں سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دینی نہج پر خواتین کی تعلیم و تربیت وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو یہ اعزاز اور امتیاز حاصل ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 38ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی بھر سے منہاج القرآن ویمن لیگ (ایسٹ و ویسٹ ڈویژن) کی ذمہ داران، کارکنان اور وابستگان خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد ذمہ داران کی جانب سے مشن کے ساتھ عہدِ تجدید اور گزشتہ دہائیوں کی کامیابیوں پر اظہارِ تشکر کرنا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر و نظریے کے تحت قائم ہونے والی منہاج القرآن ویمن لیگ کا 38 واں یومِ تاسیس آج 5 جنوری (سوموار) کو ملک بھر میں نہایت عقیدت، جوش و جذبے اور عزمِ نو کے ساتھ منایا جائے گا۔
منہاجُ القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے زیرِ اہتمام تنظیمی استحکام اور تنظیمی امور کے جائزے کے لیے ضلع دیپالپور اور قصور میں اہم تنظیمی دورہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ ان اجلاسوں میں مرکزی دو رکنی ٹیم، زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب محترمہ صائمہ نور اور جنرل سیکرٹری مصطفوی سسٹرز محترمہ وردہ ناز نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاسوں کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ نارتھ راولپنڈی کے زیرِ اہتمام دوسرا سالانہ قرآن سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سکالرز عرفان الہدایہ محترمہ جویریہ افضل، ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الہدایہ محترمہ عائشہ بتول اور سرپرست پروفیسر امجد خان قادری صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
محترمہ فرحانہ قادری صاحبہ (ناظمہ مراکزِ علم، سیالکوٹ سی) نے “بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار” کے موضوع پر مدلل اور فکری گفتگو کی۔ انہوں نے والدین کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور عملی رہنمائی فراہم کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کے تحت میاں چنوں اور خانیوال میں تنظیمی وزٹس کا انعقاد کیا گیا۔ ان وزٹس میں محترمہ حرا دلبر اعوان (زونل نگران جنوبی پنجاب) اور محترمہ صائمہ نور (زونل نگران سینٹرل پنجاب) نے خصوصی شرکت کی،
منہاج القرآن ویمن لیگ نے عقیدت و محبت کے ساتھ سیدہ فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا۔ یہ محفل اُس عظیم ہستی کے نام سے منسوب تھی جن کے بارے میں حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا: فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے، پس جس نے اسے ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا۔
محترمہ فِضہ حسین قادری کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا خصوصی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے محترمہ فِضہ حسین قادری کا استقبال کیا اور آغوش کے نئے قائم شدہ ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب اور مدر ایریا کا دورہ بھی کروایا۔
ڈاکٹر غزالہ قادری نے سہ روزہ التربیۃ کیمپ 2025 میں اپنے پُراثر خطابات کے ذریعے شرکاء کو تحریکی و تنظیمی آداب اور دعوتِ دین کے تقاضوں سے روشناس کروایا اور اجتماعی نظم، کردار سازی، مقصدیت اور مؤثر کمیونیکیشن پر زور دیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تین روزہ ’’التربیۃ 2025 کیمپ‘‘ کے پہلے روز چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کا خطاب، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل سمیت مرکزی ذمہ داران، زونل صدور، ناظمات، معلّمات اور اضلاع کی نمائندگان کی شرکت
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سورۃ الزمر کی آیت "قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ" کی وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک جاننے والے اور نہ جاننے والے کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام دورۂ قرآن کورس کی تیاری کے سلسلے میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں محترمہ زینب قرۃ العین نے پہلے پارے کا تعارف اور اس کے مضامین نہایت خوبصورت انداز میں شرکاء کے سامنے پیش کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ اے کے زیرِاہتمام ضلعی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ محترمہ فوزیہ نواب قادری (ناظمہ منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ) نے میٹنگ کے ایجنڈا پوائنٹس کا تعارف کروایا، جب کہ محترمہ رخسانہ عظمت قادری (صدر منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ) نے تفصیلی وضاحت کے ساتھ تمام صدور اور ناظمات میں اہداف تقسیم کیے۔
بین الاقوامی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ریحام ابی سینا نے محترمہ فضہ حسین قادری کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ منہاجُ القرآن انٹرنیشنل کا دورہ کیا۔ محترمہ فضہ حسین قادری نے معزز مہمان کو مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات بشمول Pictorial Gallery، فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، جامع شیخ الاسلام، اور منہاجُ القرآن ویمن لیگ کے مرکزی دفتر کا تفصیلی دورہ کروایا
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.