سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کنجاہ کے زیراہتمام اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے ہوا، جس نے سامعین کے دلوں کو نور اور سکون سے منور کر دیا۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ نعت کونسل علی پور چٹھہ، منہاج ماڈل سکول احمد نگر کے طلبہ و طالبات اور معروف نعت خواں قاریہ سدرہ انور نے اپنی خوبصورت آواز سے محفل کو معطر کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سٹی سرگودھا اور مصطفوی سسٹرز کے زیراہتمام 22 واں سالانہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا کی معروف شخصیات سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور حمدِ باری تعالیٰ سے ہوا، جبکہ منہاج نعت کونسل اور دیگر نعت خواں خواتین نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیرِاہتمام عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی نگرانی ضلعی صدر محترمہ سیدہ زرتاج بخاری اور نائب صدر محترمہ صبیحہ اشتیاق نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گکھڑ کے زیراہتمام یونین کونسل نت کلاں میں عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل (گل والا) نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاڑکانہ کے زیر اہتمام پرل گارڈن میرج ہال میں عظیم الشان سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس بابرکت محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت کراچی سے آئی ہوئی نعت خواں محترمہ اسماء حسن صاحبہ نے حاصل کی۔ بعد ازاں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی نعت خوان حضرات محترمہ افشاں شیخ اور محترمہ روزینہ جتوئی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
نظامت دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام علی پور چٹھ میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حضور ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت سے کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈسٹرکٹ اسلام آباد کا اجلاسِ تنظیم نو منعقد ہوا جس میں محترمہ لبنیٰ مشتاق (ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل)، محترمہ صائمہ نور (ممبر کوآرڈینیشن کونسل) اور محترمہ نصرت امین (زونل نگران اسلام آباد) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام تحصیل کامونکی میں سالانہ اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف یونین کونسلز سے کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات اور اخلاقِ حسنہ کو عام خواتین تک پہنچانا اور معاشرتی سطح پر عملی طور پر اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔
منہاجُ القرآن ویمن لیگ وسطی گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام تحصیل نمبر 5 میں عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز محترمہ مہوش کی تلاوتِ قرآنِ مجید اور محترمہ زینب کے نعتیہ کلام سے ہوا جبکہ نقابت کے فرائض محترمہ علیحہ نے ادا کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام عظیم الشان اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد حضور نبی اکرم ﷺ کے اعلیٰ اخلاق کو اجاگر کرنا اور خواتین کو ان کی عملی زندگی میں اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے محترمہ نمرہ سفارش نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض محترمہ ثوبیہ عاصم نے سرانجام دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جھنگ کے زیراہتمام دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں نہایت پرنور اور روح پرور محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت منہاج نعت کونسل جھنگ، فریدی نعت کونسل جھنگ اور قادریہ گروپ لاہور کے ثناخوانوں کو حاصل ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی دو رکنی وفد محترمہ ارشاد اقبال اعوان (ممبر کوآرڈینیشن کونسل MWL) اور محترمہ حنا فاطمہ (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) نے ضلع چکوال کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر چکبھون میں ویمن لیگ ضلع چکوال کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد میں منعقدہ عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس میں ایگرز اسٹارز نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا جس کے بعد ایگرز نے واک آف نور میں حصہ لیا اور اپنے والہانہ انداز سے میلاد مصطفیٰ ﷺ کی خوشیوں کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد محترمہ روزینہ ریاض، صدر MWL اسلام آباد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور میلاد کی محافل کی دینی و روحانی اہمیت کو اجاگر کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.