سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاجینز سسٹرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین کی شہادۃُ العالمیہ (سالِ آخر) کی طالبات کے لیے تربیتی ورکشاپس کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی ورکشاپ "حَسُنَ اُولٰٓىٕكَ رَفِیْقًا" کے عنوان سے منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ زون اور سنٹرل پنجاب بی کے تمام اضلاع و تحصیلات کی تنظیمات کے ساتھ ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد محترمہ صائمہ نور کی زیرِ صدارت ہوا۔
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل، محترمہ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی زیرِ صدارت، منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کنونشن 2025 کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں مرکزی ٹیم کی ذمہ داران نے شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر رہنما لبنیٰ مشتاق نے عالمی یومِ ماں کے موقع پر کہا ہے کہ ہمیں ان عظیم ماؤں کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے اپنے بیٹے قربان کیے۔ ان کا صبر، استقامت اور ایثار ایسے اوصاف ہیں جو الفاظ سے بیان نہیں ہو سکتے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیر اہتمام آئندہ تنظیمی و تربیتی کنونشن کی تیاری کے سلسلے میں مرکزی ٹیم کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اہداف، حکمتِ عملی اور تربیتی نکات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر مرکزی راہنماؤں کے اعزاز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک پروقار تقریبِ تحسین کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں خواتین راہنماؤں کی بے مثال اور شاندار دعوتی، تعلیمی، تدریسی، تربیتی، تنظیمی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تقریب تحسین آج منعقد ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹائون لاہورپر منعقد ہوگی، تقریب میں مرکزی راہنما و زونل و ضلعی ذمہ داران بذریعہ زوم لنک شریک ہونگی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے نویں نشست میں "حضرت داؤدؑ کی عاشقانِ اِلٰہی سے ملاقات اور اُن کی دعوات و مناجات" کے موضوع پر فکر انگیز خطاب، انہوں نے کہا کہ یہ وہ دور ہے جس میں ذہنی، فکری،فتنہ و انتشار پھیلانے اور لادینیت و دہریت اپنے عروج پر ہے۔ قول و فعل سے طہارت رخصت ہوگئی ہے۔۔۔۔
شہرِ اعتکاف 2025 کی نویں نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب بعنوان عشق الٰہی اور لذت توحید
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے آٹھویں نشست میں "قرآن اور حدیث کی روشنی میں صحابہ کرام کی روحانی کیفیات اور کرامات" کے موضوع پر فکر انگیز خطاب، انہوں نے کہا کہ عشق کا موضوع عقل و خرد کا نہیں ہے بلکہ قلب و روح کا موضوع ہے۔
دور حاضر میں اصلاح احوال تربیت اور توبہ و استغفار کا ماحول میسر آنا اللّٰہ رب العزت کی بہت بڑی نعمت ہے جیسا کہ ہر سال اعتکاف میں معتکفات کی فکری ونظریاتی ،اخلاقی و روحانی تربیت کے لیے حلقہ جات کا اہتمام کیا جاتا ہے اس سال بھی معتکفات کی علمی و فکری بالیدگی کے لیے حلقہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے امسال علم اور حصول علم کی اہمیت کے پیش نظر ان حلقہ جات کو حلقات علم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے ساتویں نشست میں "عاشقوں کی جنت --- دیدارِ اِلٰہی" کے موضوع پر فکر انگیز خطاب، انہوں نے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی رات ہے آج کی رات گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں، اخلاقِ حسنہ کا فیض ملتا ہے اور رب تعالیٰ سے مانگنے والوں کے مقدر بدل جاتے ہیں۔ اُمت کے زوال کی وجہ قرآن سے دوری ہے۔ جس دن اُمت نے قرآن سے ٹوٹا ہوا ناطہ جوڑ لیا ہر طرح کا زوال کمال میں بدل جائے گا۔
حلقہ جات کا مقصد علومِ حدیث کی تعلیم و ترویج اور احادیث نبویﷺ کی روشنی میں معاشرتی تربیت و اصلاح کے فریضہ کی انجام دہی ہے۔ آج معتکفات کو حلقات میں صلہ رحمی کی اہمیت کے بارے میں روشناس کروایا گیا۔ صلہ رحمی کا حقیقی مفہوم قرابہ کی بے اعتنائی اور زیادتی کے باوجود اُن سے خیرخواہی، نرمی، محبت، احسان اور حُسنِ سلوک کا معاملہ رکھنا ہے۔
شہرِ اعتکاف 2025 کی ساتویں نشست: سالانہ عالمی روحانی اجتماع جامع المنہاج بغداد ٹاؤن لاہور سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے چھٹی نشست میں "صحراے عِشق میں چند عارفوں سے ملاقات" کے موضوع پر فکر انگیز خطاب، انہوں نے کہا کہ سارا تصوف اخلاق کی عمدگی کا نام ہے۔ منہاج القرآن علم و شعور کے فروغ کی تحریک ہے۔ منہاج القرآن نہ پیری مریدی کرتا ہے اور نہ ہی یہاں تصوف کے نام پر ڈھونگ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.